?️
کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار شبیر جان اور اداکارہ فریدہ شبیر کی صاحبزادی اداکارہ یشمیرا جان نے 6 ماہ بعد واضح کیا ہے کہ ان کی رخصتی نہیں ہوئی، ان کا صرف نکاح ہوا تھا لیکن اب جلد ہی وہ پیا گھر سدھار جائیں گی، جس کے بعد وہ شوبز چھوڑ دیں گی۔
یشمیرا جان کے حوالے سے جون 2024 میں خبریں سامنے آئی تھیں کہ وہ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں، ان کی شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز بھی وائرل ہوگئی تھیں۔
لیکن اب اداکارہ نے واضح کیا ہے کہ ان کی رخصتی نہیں ہوئی، صرف نکاح ہوا ہے اور جلد ہی وہ پیا گھر سدھار جائیں گی، جس کے بعد وہ شوبز کو بھی خیرباد کہ دیں گی۔
یشمیرا جان کے حوالے ہدایت کار و اداکار یاسر نواز نے اپنے یوٹیوب چینل پر ولاگ شیئر کیا، جس میں اداکارہ نے جلد ہی شوبز چھوڑنے کی تصدیق کی۔
ولاگ میں یاسر نواز نے بتایا کہ ’غیر‘ یشمیرا جان کا آخری ڈراما ہوگا، اس کے بعد وہ ہمیشہ کے لیے شوبز چھوڑ دیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ یشمیرا جان دوسری زندگی شروع کرنے جا رہی ہیں، ان کا نکاح ہو چکا ہے اور جلد ہی ان کی رخصتی بھی ہوجائے گی، جس کے بعد وہ شوبز میں نظر نہیں آئیں گی۔
اس پر یشمیرا جان نے تصدیق کی کہ ’غیر‘ ان کا آخری ڈراما ہے، اس کے بعد وہ شوبز چھوڑ دیں گی، کیوں کہ وہ پیا گھر سدھار جائیں گی جب کہ انہوں نے اپنی تعلیم بھی مکمل کرنی ہے۔
اداکارہ نے واضح کیا کہ فی الوقت ان کا ہمیشہ کے لیے شوبز چھوڑنے کا ارادہ ہے کیوں کہ اب نئی زندگی شروع کرنے جا رہی ہیں۔
یشمیرا جان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ چوں کہ اب ان کی شادی ہوجائے گی، اس لیے انہیں اداکاری کی ضرورت بھی نہیں رہے گی۔
اگرچہ اداکارہ نے بتایا کہ جلد ہی ان کی رخصتی ہوجائے گی، تاہم انہوں ںے رخصتی کے حوالے سے مزید کوئی وضاحت نہیں کی اور نہ ہی اپنے شریک حیات سے متعلق مزید کوئی تفصیلات فراہم کیں۔
یشمیرا جان نے واضح کیا کہ جون 2024 میں ان کا صرف نکاح ہوا تھا، اب جلد ہی ان کی رخصتی ہوگی۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب میں حکومت کے خلاف مظاہروں کی بڑھتی لہر
?️ 19 جولائی 2021سچ خبریں:سعودی عرب کے متعدد شہروں میں لگی شاہ سلمان اور بن
جولائی
میکسیکو کی حکومت نے گلف آف میکسیکو کا نام تبدیل کرنے پر گوگل پر مقدمہ دائر کر دیا
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: میکسیکو کے صدر نے امریکہ کی جانب سے خلیج میکسیکو
مئی
عراق کا ترک اور PKK فورسز سے اس ملک سے نکل جانے کا مطالبہ
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے کہا کہ ترک فوج اور
جولائی
مقتدی صدر کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کی وجوہات
?️ 19 جولائی 2021سچ خبریں:عراقی صدر تحریک کے رہنما اور عراقی پارلیمنٹ میں سائرون اتحاد
جولائی
ایکسوس: ٹرمپ کی روس، چین اور ہندوستان کو دور کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی
?️ 2 ستمبر 2025سچ خبریں: ایک امریکی خبر رساں ادارے نے اعتراف کیا کہ ٹرمپ
ستمبر
سپریم کورٹ کا حکومت کو آج رات تک ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم
?️ 6 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال
دسمبر
امریکہ کا ترکی کو نیا دھچکا
?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں:قبرص پر سے دفاعی پابندیاں ہٹانے کا امریکہ کا فیصلہ اور
ستمبر
آئی ٹی برآمدات کے متعلق فیصل جاوید کا بڑا بیان
?️ 23 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء
جنوری