?️
سچ خبریں: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے خان یونس میں اسرائیلی فورسز کی پُرتشدد کارروائیوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین میں انسانی بحران پیدا ہو چکا ہے اور اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔
اپنے ایک بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ خان یونس میں اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے فلسطین کو یو این جنرل اسمبلی کی رکنیت دینےکی قرارداد کی بھرپور حمایت کی، دفتر خارجہ
انہوں نے مزید کہا کہ خان یونس کے محاصرے سے علاقے میں خوراک اور دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے، اور اسرائیلی فورسز فلسطینیوں کی نسل کشی جیسے سنگین جرم کا ارتکاب کر رہی ہیں۔
شہباز شریف نے بتایا کہ پاکستان کے میڈیکل کالجز میں فلسطینی طلبہ کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان نے عالمی فورمز پر فلسطینیوں کے حق خود ارادیت اور ان پر ہونے والے مظالم کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی ہے، اور عالمی عدالت انصاف کے فلسطین سے متعلق فیصلوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کرانے کی اپیل کی ہے۔
مزید پڑھیں: کیا دنیا کے رہنما غزہ میں نسل کشی روک سکتے ہیں؟ اقوام متحدہ کے عہدیدار کی زبانی
انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک پاکستان سے 1200 ٹن امدادی سامان اور 3 بحری جہازوں کے ذریعے 1500 ٹن امدادی سامان فلسطین بھیجا جا چکا ہے، اور پاکستانی حکومت اور عوام اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ کی جنگ میں ہم شکست کھا چکے ہیں: اسرائیلی جنرل کا اعتراف
?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے ریٹائرڈ جنرل اسحاق بریک نے تسلیم کیا
اکتوبر
روس-امریکہ اعتماد سازی کے عمل کا یورپ سے کوئی تعلق نہیں:روس
?️ 25 فروری 2025 سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکہ کے ساتھ اعتماد سازی
فروری
افغانستان میں روزانہ 20 ملین لوگ بھوکے سوتے ہیں: ورلڈ فوڈ پروگرام
?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:افغانستان میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے ڈائریکٹر Hsiao Wei Li نے
مئی
وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ اور زیلنسکی کی ملاقات
?️ 14 اکتوبر 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، صدر امریکہ نے اس ماہ اپنے یوکرائنی ہم
اکتوبر
غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے تونس سے بین الاقوامی بحری بیڑہ روانہ
?️ 14 ستمبر 2025غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے تونس سے بین الاقوامی بحری بیڑہ
ستمبر
ہالینڈ اور جرمنی میں پردہ کرنے والی خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کا انکشاف ہوا
?️ 27 جولائی 2022سچ خبریں: ایک تحقیق جس کے نتائج چند ہفتہ قبل سماجیات کے
جولائی
امریکہ نے تمام افغان شہریوں کے لیے ویزے بند کر دیے
?️ 29 نومبر 2025 امریکہ نے تمام افغان شہریوں کے لیے ویزے بند کر دیے
نومبر
یوکرائن کو لے کر روس اور مغربی بحران کی بنیادی وجوہات
?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:روسی-مغربی کشیدگی کا ایک نازک موڑ تک بڑھنا اور وہ نقطہ
مارچ