?️
کراچی: (سچ خبریں) سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 4 روزہ عالمی دفاعی نمائش انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزیبیشن اینڈ سیمینار (آئیڈیاز) 2024 کا آغاز ہوگیا۔
4 روزہ عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کے پہلے روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نمائش میں شریک تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، دنیا بھر سے آئے مندوبین نمائش سے بہترین فائدہ اٹھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، پاکستان دنیا بھر میں قیام امن کے لیے اپنا منفرد کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ نمائش میں تکنیکی معاملات سمیت اہم امور پر غور ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معیشت مثبت اشاریوں کی جانب گامزن ہے، ملک میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کے لیے بے پناہ مواقع موجود ہیں، پاکستان کی دفاعی صنعت فروغ پارہی ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ علاقائی امن اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے رابطوں کا فروغ ضروری ہے، پاکستان مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے۔
سال 2000 میں پہلی بار انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزیبیشن اینڈ سیمینار کا آغاز کیا گیا اور تب سے اب تک اس کا انعقاد مستقل بنیادوں پر ہورہا ہے۔
ملک کی سب سے بڑی دفاعی نمائش کی میزبانی کے لیے ایک بار پھر کراچی کا انتخاب کیا گیا ہے اور 12ویں آئیڈیاز 19 سے 22 نومبر تک منعقد کی جارہی ہے جو خطے میں دفاعی سازو سامان کی نمائش کا سب سے بڑا فورم بن گیا ہے۔
واضح رہے کہ دفاعی نمائش کے پیش نظر محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے کراچی میں 4 روز کے لیے ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کے لیے شاہراہ فیصل اور کارساز کے اطراف تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے، تاہم آج نمائش کے پہلے روز صبح کے اوقات میں ان علاقوں میں شدید ٹریفک جام دیکھا گیا جس کے باعث تعلیمی اداروں اور دفاتر جانے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔


مشہور خبریں۔
کیش لیس معیشت سے گورننس میں بہتری اور کرپشن میں کمی آئے گی، وزیراعظم
?️ 10 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیش
نومبر
طالبان نے افغانستان کے مختلف صوبوں پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کردیا
?️ 7 جون 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں افغان حکومت اور طالبان کے مابین شدید
جون
حاج قاسم نے خطے کے لوگوں کو متحد کرنے میں کیا کردار ادا کیا؟
?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں: بین الاقوامی امور کے ماہر ابوالفضل ظہرہ وند پیر
جنوری
امریکہ کی ایران کے خلاف پالیسی میں واضح تبدیلی؛ سیاسی شکست یا وقتی چال؟
?️ 27 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے بارے میں پالیسی
مارچ
جرمن وزیر خارجہ کا چینی صدر کے لیے توہین آمیز الفاظ کا استعمال،کیا کہا؟
?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: جرمنی کے وزیر خارجہ نے یوکرین میں روس کی فتح
ستمبر
صیہونی نئے انتفاضہ سے پریشان
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:مغربی کنارے میں مزاحمتی تحریک اور صیہونی فوج کے درمیان لڑائی
ستمبر
سندھ: حکومت کا کورونا وائرس سے متعلق پابندیاں جاری رکھنے کا فیصلہ
?️ 27 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز میں اگرچہ کمی ہو
مئی
مغربی کنارے کے الحاق کے اسرائیلی منصوبے پر او آئی سی کا آج جدہ میں ہنگامی اجلاس
?️ 26 فروری 2026مغربی کنارے کے الحاق کے اسرائیلی منصوبے پر او آئی سی کا
فروری