?️
سچ خبریں: خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، لیکن عدالتوں کو بھی اپنا احترام کروانا چاہیے اور سیاستدانوں کو کمزور نہ سمجھا جائے۔
سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ آئین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آرٹیکل 6 کا اطلاق ہوتا ہے اور اس کی کارروائی ہونی چاہیے۔ پی ٹی آئی پر پابندی کے لیے پارلیمنٹ میں اتحادیوں سے مشاورت کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو کن القابات سے نوازا ہے؟
انہوں نے کہا کہ توہین عدالت کی کارروائی ہمیشہ سیاستدانوں کے خلاف ہوئی ہے، لیکن جب ایک ادارہ 26 لاکھ کیسز کا فیصلہ نہیں کرتا، تو کیا وہ توہین نہیں کرتا؟ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، لیکن عدالتوں کو بھی اپنا احترام کروانا چاہیے۔ سیاستدانوں کو کمزور نہ سمجھا جائے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 2018 کے انتخابات کے نتائج کسی کو نظر نہیں آئے، اس وقت عدلیہ نے کیوں نوٹس نہیں لیا؟ ہمارا عدالتی نظام 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو تحفظ دے رہا ہے۔ آئین سے ماورا فیصلے دینے پر کسی ایک جج پر توہین عدالت لگی ہے؟ ان ججوں کو قبروں سے نکالیں اور ان کا ٹرائل کریں۔ آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ کسی ادارے کی عزت زیادہ ہے اور کسی کی کم۔
وزیر دفاع نے کہا کہ کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جس دن شہادتیں نہ ہوتی ہوں۔ سب سے زیادہ دہشتگردی خیبرپختونخوا میں ہو رہی ہے، لیکن وہاں کی حکومت کہہ رہی ہے کہ وہ آپریشن میں حصہ نہیں لے گی۔
مزید پڑھیں: بیرسٹر سیف کا خواجہ آصف اور ان کی پارٹی پر الزام
ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے مذاکرات کی پیشکش کی، جس پر وہ کہتے ہیں کہ آرمی چیف کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی نے زرداری صاحب کے لیے جو کچھ کہا، اب ان کے اشاروں پر چلنے لگے ہیں۔


مشہور خبریں۔
انسانی حقوق کونسل کی اسرائیل کے خلاف اہم قرارداد
?️ 6 اپریل 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے پاکستان کی تجویز
اپریل
غزہ پر دنیا کی خاموشی کو ترکی نے کیا نام دیا؟
?️ 10 فروری 2024سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ نے غزہ جنگ میں رونما ہونے
فروری
حزب اللہ نے اپنی کتنی فیصد طاقت استعمال کی ہے؟ صیہونی میڈیا کی زبانی
?️ 4 جون 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ نے
جون
ترک صدر کی ہسپانوی بادشاہ کے ساتھ ملاقات
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے آج ہسپانوی بادشاہ
جون
برہنہ قیدیوں کے ساتھ اسرائیل کا ناٹک ختم
?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں:تین روز قبل صیہونی حکومت نے ایک اسکول میں پناہ لینے
دسمبر
یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان،
?️ 30 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات 16 روپے تک
ستمبر
جرمنی نے اپنے شہریوں سے ایران چھوڑنے کو کہا
?️ 5 فروری 2023سچ خبریں:جرمنی نے ایران فوبیا پھیلانے کی کوشش میں اپنے شہریوں کو
فروری
طاہر اشرفی کی ویکسینیشن کے حوالے سے افواہوں پر توجہ نہ دینے کی اپیل
?️ 2 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی
جون