?️
سچ خبریں: خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ صوبے کے ایک لاکھ غریب خاندانوں کو مفت 2 کے وی سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے۔
علی امین گنڈاپور نے اپنے بیان میں بتایا کہ یہ سولر سسٹم مکمل طور پر تیار شدہ ہوں گے جن میں سولر پینلز، انورٹر، وائرنگ، پنکھے اور بلب شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا عالمی بینک کے اشتراک سے عوام کو 7 ہزار میں سولر سسٹم فراہم کرنے کا فیصلہ
ان کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ سولر سسٹمز کی تنصیب سے بجلی کی چوری اور لائن لاسز میں کمی واقع ہوگی نیز لوگوں لوگوں کے لوڈ شیڈنگ سے بھی نجات ملے گی۔
یہ سولر سسٹم ان غریب گھرانوں کو دیے جائیں گے جو احساس پروگرام کے تحت رجسٹرڈ ہیں۔
علی امین گنڈاپور نے مزید وضاحت کی کہ پنجاب میں صرف سولر پینلز دیے جا رہے ہیں، جبکہ خیبر پختونخوا میں ہم مکمل سولر سسٹم فراہم کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: وزیر اعظم کا وفاقی سرکاری عمارات و دفاتر اپریل تک شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا اعلان
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس منصوبے کے لیے 20 ارب روپے سے زائد کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
کاپ ۳۰ اختتامی مرحلے میں،امریکا کا پسپائی اختیار کرنا اور چین کا ابھرتا ہوا اقلیمی اثر
?️ 20 نومبر 2025 کاپ ۳۰ اختتامی مرحلے میں،امریکا کا پسپائی اختیار کرنا اور چین
نومبر
غزہ کے واقعات بیدار ضمیر انسانوں کا امتحان ہیں:ملائیشیا کے وزیر اعظم
?️ 1 جون 2025 سچ خبریں:ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے غزہ میں جاری
جون
پیوٹن اور بن سلمان نے اڑایا امریکہ کا مذاق
?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں: امریکی اخبار نیویارک ٹائمزنے ایک رپورٹ میں توانائی کے
اکتوبر
اسلامی انقلاب نے ایران کو ایک طاقتور ملک میں تبدیل کر دیا : پاکستانی سفیر
?️ 6 فروری 2022سچ خبریں: اسلام آباد میں IRNA کے نمائندے کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو
فروری
کیا جانسن اقتدار کے بحران سے بچ پائیں گے؟
?️ 6 فروری 2022سچ خبریں: بورس کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے اندرونی احتجاج کا
فروری
ایلون مسک نے بائیڈن کے ٹویٹس کا مذاق اڑایا
?️ 19 جون 2023سچ خبریں:ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کا خیال ہے کہ اس ملک
جون
خراب کریڈٹ ریٹنگ کے سبب غیر ملکی فنانسنگ میں کمی
?️ 18 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی مارکیٹوں کی صورتحال اور خراب کریڈٹ
نومبر
رویت ہلال کمیٹی ملک میں ایک ہی عید کروانا چاہتی ہے
?️ 11 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) رویت ہلال کمیٹی اس بات کو یقینی بنانے کی
مئی