?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے اٹارنی جنرل کی استدعا پر فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت 5 مئی تک ملتوی کر دی، اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ پہلے سندھ کینال کا معاملہ زیر بحث رہا اب بھارتی اقدامات کی وجہ سے مصروفیات رہیں، آج عالمی عدالت انصاف روانگی تھی لیکن منسوخ کردی۔
ڈان نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔
دوران سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ میں نے 3 نکات پر دلائل دینے ہیں، 9 مئی کے واقعات پر وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث بھی دلائل دے چکے ہیں، میں بھی اس معاملے پر کچھ تفصیل عدالت کے سامنے رکھوں گا۔
انہوں نے کہا کہ میرے دلائل کا دوسرا حصہ مرکزی کیس کی سماعت کے دوران کروائی جانے والی یقین دہانیوں پر ہوگا جبکہ دلائل کا تیسرا نکتہ اپیل کے حق سے متعلق ہو گا۔
اٹارنی جنرل نے موقف اپنایا کہ ملٹری ٹرائل کا سامنا کرنے والوں کو اپیل کا حق دینے کا معاملہ پالیسی میٹر ہے، اس پر ہدایات لے کر ہی گزارشات عدالت کے سامنے رکھ سکتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے سندھ کینال کا معاملہ زیر بحث رہا، اب بھارتی اقدامات کی وجہ سے مصروفیات رہیں، آج عالمی عدالت انصاف روانگی تھی لیکن منسوخ کر دی۔
جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ پارلیمنٹ نے جو کرنا ہے کرے وہ ان کا پالیسی کا معاملہ ہے، ہم نے صرف اس کیس کی حد تک معاملے کو دیکھنا ہے۔
اٹارنی جنرل نے کہا کہ میں نے تو صرف گزارشات رکھی ہیں، آگے وقت دینا یا نہ دینا عدالت نے طے کرنا ہے، ملٹری ایکٹ میں شقیں 1967 سے موجود ہیں۔
اس موقع پر جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ یہ پالیسی فیصلہ بھی کر لیں کہ سول نظام ناکام ہو چکا، سب کیسز فوجی عدالت بھیج دیں۔
جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ دلائل میں کتنا وقت درکار ہو گا، اٹارنی جنرل نے بتایا کہ 45 منٹ میں دلائل مکمل کر لوں گا۔
آئینی بینچ نے اٹارنی جنرل کی استدعا پر فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت 5 مئی تک ملتوی کر دی۔


مشہور خبریں۔
ای ووٹنگ کے پائلٹ پروجیکٹ کو بھارت اور اسرائیل سے ہیک کرنے کی کوشش کی گئی، الیکشن کمیشن
?️ 21 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اوورسیز
فروری
میکسیکو نے صیہونی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں: میکسیکو کے صدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبراڈور نے بدھ
اگست
غزہ میں تاریخ کے فراموش شدہ شہدا اور جنگ کے نہ رکنے والے جرائم
?️ 25 دسمبر 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے صہیونی ریاست
دسمبر
سینیٹ اجلاس میں اسرائیل کے ایران پر حملے کی شدید مذمت
?️ 18 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کے اجلاس میں اسرائیل کے ایران پر
جون
یمن جنگ/روبیو کی بن زاید کے ساتھ فون کال دوبارہ شروع کرنے کا امریکی منصوبہ کیا تھا؟
?️ 20 دسمبر 2025سچ خبریں: یمن کے جنوب اور مشرق میں متحدہ عرب امارات سے
دسمبر
سی آئی اے کے ڈائریکٹر کی سعودی ولی عہد سے خفیہ ملاقات
?️ 4 مئی 2022سچ خبریں: بائیڈن انتظامیہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے
مئی
انسانی حقوق سے تیل کے کنوؤں تک؛ وینزوئلا میں لوٹ مار کی حکمتِ عملی
?️ 4 جنوری 2026سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کے وینزوئلا کے تیل سے متعلق بیانات نے امریکی
امریکی وزیر جنگ کی سینئر کمانڈرز کی میٹنگ کے لیے بے مثال کال
?️ 26 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی وزیر جنگ کے سینکڑوں سینئر فوجی کمانڈروں کے ورجینیا
ستمبر