?️
سچ خبریں: پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر اپنا ردِ عمل ظاہر کیا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایجنسیوں کی مداخلت کو گھریلو مداخلت نے شکست دے دی ہے اور عدلیہ نے ایک بار پھر سیاہ تاریخ کو دہرایا ہے، انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس بار آئین کو ذاتی پسند اور لاڈلے کی محبت میں لکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے فیصلے سے پی ٹی آئی کو کیا فائدہ ہوگا؟
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ذاتی پسند اور بچپن کی محبت جیت گئی ہے، جبکہ آئین، قانون اور ادارے نظرانداز کر دیے گئے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اپنے لاڈلے کے لیے سب کچھ جوتے کی نوک پر رکھا گیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پورے ملک کو ان دہشتگردوں کی ڈکٹیشن اور فساد کے حوالے کر دیا گیا ہے، انہوں نے واضح کیا کہ کیس سنی تحریک کا تھا لیکن ریلیف تحریک فساد کو دے دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 13 رکنی فل کورٹ بینچ نے یہ فیصلہ سنایا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ یہ فیصلہ 8 ججز کی اکثریت کا ہے، جو جسٹس منصور علی شاہ نے لکھا ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا گیا ہے اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئین کے خلاف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی نشان کا نہ ملنا کسی سیاسی جماعت کو انتخابات سے نہیں روکتا۔ پاکستان تحریکِ انصاف ایک سیاسی جماعت تھی اور ہے۔
مزید پڑھیں: کیا حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کو مانے گی؟
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی مخصوص نشستوں کے حصول کی حق دار ہے اور تحریکِ انصاف اس فیصلے کے 15 روز میں اپنے مخصوص افراد کی نشستوں کے نام کی فہرست دے۔


مشہور خبریں۔
مقبوضہ شمالی فلسطین میں وسیع پیمانے پر آگ، درجنوں گھر خالی
?️ 14 نومبر 2021سچ خبریں: رپورٹ کے مطابق ذرائع نے زور دے کر کہا کہ
نومبر
اسرائیل ترکمانستان میں مزید اثر و رسوخ کی تلاش میں ہے: عبرانی میڈیا
?️ 19 اپریل 2023سچ خبریں:Yediot Aharonot اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے
اپریل
چند گھنٹوں بعد ہی امریکا میں ٹک ٹاک سروسز جزوی طور پر بحال
?️ 20 جنوری 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے چند گھنٹوں
جنوری
فرانسیسی یونیورسٹی پروفیسر کو ٖظلم کے خلاف بولنے کی سزا
?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: آزادیٔ بیان کا دعویٰ کرنے والے فرانس کی تولوز یونیورسٹی
ستمبر
یمن نے مقبوضہ علاقوں کے قلب کو نشانہ بنایا
?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونیوں نے ایک اور مشکل صبح کا آغاز کیا کہ چند
ستمبر
عراق میں ابھرتے ہوئے غیر اخلاقی جشنوں کے خلاف احتجاج
?️ 17 نومبر 2025عراق میں ابھرتے ہوئے غیر اخلاقی جشنوں کے خلاف احتجاج عراق میں
نومبر
آزادکشمیر کابینہ تشکیل ، 18 وزرا نے حلف اٹھا لیا
?️ 19 نومبر 2025مظفرآباد (سچ خبریں) آزاد جموں کشمیر کی 18 رکنی کابینہ نے اپنے
نومبر
امریکہ نے افغانستان کو کرپشن کے بلیک ہول میں کیا تبدیل
?️ 28 نومبر 2021سچ خبریں: روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے امریکہ اور
نومبر