اسپیس ایکس کو ایک اور بڑا دھچکا، اسٹارشپ 36 ٹیسٹ کے دوران پھٹ گیا

?️

سچ خبریں: ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کو اس وقت شدید دھچکا لگا جب اسٹارشپ 36 معمول کے ٹیسٹ کے دوران ٹیکساس میں دھماکے سے تباہ ہو گیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ٹیکنالوجی کے ارب پتی ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کا ایک اسٹارشپ بدھ کی رات ٹیکساس میں معمول کے ایک ٹیسٹ کے دوران دھماکے سے تباہ ہوگیا، تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کیمیرون کاؤنٹی کے حکام نے اپنی فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ اسٹارشپ 36 کو خطرناک ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جس کے نتیجے میں وہ دھماکے سے تباہ ہوگیا، یہ واقعہ رات 11 بجے کے کچھ دیر بعد اسٹار بیس لانچ سہولت پر پیش آیا۔

ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے مطابق راکٹ اپنی دسویں فلائٹ ٹیسٹ کی تیاری کر رہا تھا، جب اسے اسٹار بیس پر ٹیسٹ اسٹینڈ کے دوران ایک بڑی تکنیکی خرابی پیش آئی۔

کمپنی نے بتایا کہ ٹیسٹ کے دوران مقام کے اردگرد مکمل حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے اور تمام عملہ محفوظ ہے۔

پوسٹ میں کہا گیا کہ قریبی آبادیوں کو کوئی خطرہ لاحق نہیں اور عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی کارروائیاں مکمل ہونے تک اسٹار بیس کے قریب جانے سے گریز کرے۔

اسٹار بیس، جو جنوبی ٹیکساس کے ساحل پر میکسیکو کی سرحد کے قریب واقع ہے، ایلون مسک کے خلائی منصوبے کا مرکزی دفتر ہے۔

123 میٹر بلند اسٹارشپ دنیا کا سب سے بڑا اور طاقتور راکٹ ہے، جو مریخ پر انسانی بستیوں کے قیام سے متعلق مسک کے طویل مدتی منصوبے میں بنیادی کردار رکھتا ہے۔

یہ حالیہ ناکامی اس وقت سامنے آئی جب مئی کے آخر میں ایک پروٹوٹائپ اسٹارشپ بحرِ ہند کے اوپر تجربے کے دوران دھماکے سے تباہ ہو گئی تھی۔

27 مئی کو تاریخ کا سب سے بڑا اور طاقتور لانچ وہیکل اسٹار بیس سے روانہ ہوا، تاہم اس کا پہلا مرحلہ یعنی سپر ہیوی بوسٹر، خلیج میکسیکو میں طے شدہ لینڈنگ کے بجائے دھماکے سے پھٹ گیا۔

اس سے قبل دو دیگر پروازیں بھی ناکام ہو چکی ہیں جن میں بالائی حصہ کیریبین کے اوپر تباہ ہو گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

عمران خان نے ابھی آئی ایم ایف کو خط نہیں لکھا، بیرسٹر علی ظفر

?️ 23 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر علی ظفر

سانحہ زکورہ، ٹینگ پورہ بھارت کی طرف سے جاری کشمیریوں کی نسل کشی مہم کا حصہ ہیں

?️ 1 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

روہنگیا مسلمانوں کی قاتل کہاں ہے؟

?️ 1 اگست 2023سچ خبریں: میانمار کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اس

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد برقرار رکھنے کا اعلان

?️ 1 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ

پاکستان کا افغانستان میں سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ

?️ 30 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاک افغان تعلقات میں اہم پیش رفت سامنے

ایران اور امریکہ کے درمیان ابتدائی سمجھوتے پر 95 فیصد پیش رفت

?️ 25 مئی 2026 سچ خبریں:امریکی نیوز چینل فاکس نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے

کابل پر امریکی حملہ دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے: طالبان

?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:    طالبان کی عبوری حکومت کے دوسرے نائب وزیر اعظم

قبائلی عوام کا افغانستان کےحمایت یافتہ دہشت گردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان

?️ 12 اکتوبر 2025پشاور (سچ خبریں) قبائلی عوام نے افغان جارحیت پر افغانستان کے حمایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے