تربیلا اور چشمہ کے بعد پاکستان کا سب سے بڑا آبی ذخیرہ منگلا ڈیم مکمل بھرگیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) تربیلا اور چشمہ کے بعد پاکستان کا سب سے بڑا آبی ذخیرہ منگلا ڈیم مکمل بھر گیا، منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار 242 فٹ ہے، اس وقت ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 72 لاکھ 77 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

واپڈا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملک کے دیگر دو بڑے آبی ذخائر یعنی تربیلا اور چشمہ پہلے ہی اپنی مکمل صلاحیت کے مطابق بھر چکے ہیں۔

اس وقت ملک کے تینوں آبی ذخائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ ایک کروڑ 33 لاکھ 16 ہزار ایکڑ فٹ ہے، تینوں آبی ذخائر میں پانی کی یہ مقدار ملک کے زرعی شعبہ اور پن بجلی کی پیداوار کے لیے نہایت خوش آئند ہے۔

اعلامیہ کے مطابق1967 میں مکمل ہونے والا منگلا ڈیم کم و بیش 6 دہائیوں سے ملک کے اقتصادی استحکام میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، منگلا ڈیم ضرورت کے وقت ملک میں زراعت کے لیے پانی کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے جب کہ سیلاب روکنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور نیشنل گرڈ کو ماحول دوست اور کم لاگت پن بجلی فراہم کرتا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ منگلا ڈ یم کی تکمیل پر ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 58 لاکھ 80 ہزارایکڑ فٹ تھی، جو گاد اور مٹی بھرنے کے قدرتی عمل کے باعث 2004 تک کم ہو کر 46 لاکھ ایکڑ فٹ رہ گئی۔

مزید کہا گیا کہ 2004 میں واپڈا نے منگلا ڈ یم ریزنگ پراجیکٹ کا آغاز کیا، اس منصوبے کی تکمیل کے بعد نہ صرف ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بحال ہوئی بلکہ 29 لاکھ ایکڑ فٹ کے اضافہ سے یہ بڑھ کر 75 لاکھ ایکڑ فٹ ہوگئی اور یوں منگلا ڈیم پاکستان کا سب سے بڑا آبی ذخیرہ بن گیا۔

منگلا ڈیم ایک کثیر المقاصد منصوبہ ہے، جس کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ایک ہزار میگاواٹ تھی، تاہم بجلی پیدا کرنے کے آلات پرانے ہونے اور منگلا ڈیم ریزنگ پراجیکٹ کی وجہ سے اضافی پانی دستیاب ہونے پر واپڈا منگلا ریفربشمنٹ پراجیکٹ پر عملدرآمد کر رہا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ یہ پراجیکٹ مر حلہ وار مکمل ہوگا اور اس کی تکمیل پر منگلا ڈیم کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ایک ہزار میگاواٹ سے بڑھ کر 1310 میگاواٹ ہو جائے گی۔

مشہور خبریں۔

لبنانی سیاستدان نے سعودی سفیر کے نئے ریمارکس پر شدید ردعمل کا اظہار کیا

?️ 24 مئی 2022گزشتہ روز لبنان میں سعودی عرب کے سفیر ولید بخاری نے لبنان

قطر نے تل ابیب کی یروشلم کو یہودیانے کی کوشش کی مذمت کی

?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں:   قطر کی مجلس الشوری نے اپنے ہفتہ وار اجلاس میں

ٹرمپ الیون ملاقات سے توقعات: تناؤ کو کم کرنا، چیلنجوں کا حل نہیں

?️ 30 اکتوبر 2025سچ خبریں:  جیسا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور شی جن پنگ اپیک سربراہی اجلاس

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا

?️ 31 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا

 قابض صہیونی علاقوں میں جنگ مخالف نئی تحریکیں

?️ 15 اپریل 2025 سچ خبریں:صیہونی فوج کے سائبر سکیورٹی یونٹس، خصوصی آپریشنز کے اہلکار،

وزیر اعظم آج کھیلوں کے فروغ کے لئے وعدہ پورا کریں گے

?️ 6 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم آج کھیلوں کےفروغ کیلئےوعدہ پورا کرنےجا رہے

کیلیفورنیا میں جہنم ؛بائیڈن کا اس ریاست کے لیے تباہ کن صورتحال کا اعلان

?️ 13 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی صدر جوبائیڈن اس ملک کی ریاست کیلی فورنیا میں تباہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا اڈیالہ کے باہر احتجاج، عمران خان سے ملاقات کیے بغیر واپس روانہ

?️ 23 اکتوبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے عدالتی حکم کے باوجود

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے