?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) گلوبل صمود فلوٹیلا کے قافلے میں شامل سابق سنیٹر مشتاق احمد اسرائیلی حراست سے رہائی کے بعد پاکستان پہنچ گئے۔ مشتاق احمد خان اسرائیلی قید سے رہائی کے بعد اردن پہنچے تھے ، آج عمان سے گلف ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے۔
اسی حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اردن میں پاکستانی سفارتخانے نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان، جنہیں اسرائیل نے گزشتہ ہفتے فلوٹیلا کو روکنے کے بعد حراست میں لیا تھا، بحفاظت پاکستان کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔
سابق سنیٹر مشتاق احمد خان نے اسرائیلی فورسز سے رہائی ملنے کے بعد اعلان کیا ہے کہ فلسطین کی آزادی تک جدوجہد جاری ہے گی، اسرائیلی ناکہ بندی کو دوبارہ توڑیں گے۔
رہائی کے بعد جاری کردہ اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے بتایا کہ مجھے الحمداللہ رہائی مل چکی ہے اور میں اردن پہنچ چکا ہوں تاہم دورانِ حراست اسرائیلی فورسز نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، 6 دن اسرائیل کی بدنام زمانہ جیل میں قید رہے جہاں ہم پر کتے چھوڑے گئے، پیروں میں بیٹریاں ڈالی گئیں اور جسمانی و ذہنی اذیت دی گئی، پانی تک رسائی بھی نہیں دی گئی، ہم نے مطالبات کے حق میں 3 دن بھوک ہڑتال کی۔
سابق سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ 5 سے 6 روز قید میں رکھنے کے بعد 150 ساتھیوں سمیت مجھے رہا کر دیا گیا، اس وقت اردن میں موجود ہوں اور جلد پاکستان واپسی کا ارادہ ہے لیکن نسل کشی کرنے والے مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے اور غزہ کو بچانے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، ہم اسرائیل کے خاتمے اور مسجد اقصیٰ کی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔


مشہور خبریں۔
بڑھتے ہوئے جرائم سے لڑنے کے بہانے واشنگٹن میں سینکڑوں گرفتار
?️ 18 اگست 2025سچ خبریں: امریکی اٹارنی جنرل نے اعلان کیا کہ واشنگٹن حکام نے
اگست
نئے سال کے پہلے ہفتے میں کتنے فلسطینی بچے شہید ہوئے ہیں؟ یونیسف کی رپورٹ
?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں:یونیسف کا کہنا ہے کہ 2025 کے پہلے ہفتے میں غزہ
جنوری
کیا چین امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیکے گا ؟
?️ 29 اپریل 2025سچ خبریں: چین کے وزارت خارجہ نے آج منگل کو 29 اپریل کو
اپریل
آج عمران خان نے اپنے رویے میں تبدیلی دکھائی ہے:رانا ثناءاللہ
?️ 2 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے
دسمبر
زائد العمری کے باعث یادداشت کم ہوچکی، امیتابھ بچن
?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں: بولی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے اعتراف کیا
مارچ
امریکی حکومت کا بار بار شٹ ڈاؤن اور ناقص گورننس ڈھانچہ
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکہ کا گورننس ڈھانچہ کچھ خاص خصوصیات رکھتا ہے جس
اکتوبر
غرہ کے بارے میں الجزائر کی مصر سے اپیل
?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں:بعض باخبر عرب ذرائع کے مطابق الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون
جولائی
ایرانی تیل کی برآمدات میں چالیس فیصد اضافہ
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:ایرانی تیل کمپنی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اس ملک
اپریل