?️
لاہور: (سچ خبریں) انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے پولیس کو فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ سے 9 مئی کے فسادات کے دوران کینٹ میں واقع راحت بیکری چوک کے قریب پولیس کی گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کے ایک اور کیس میں پوچھ گچھ کرنے کی اجازت دے دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سرور روڈ پولیس کے تفتیشی افسر (آئی او) نوید انجم نے جیل میں خدیجہ شاہ سے تفتیش کی اجازت کے لیے درخواست دائر کی، تفتیشی افسر نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور پر حملوں سے متعلق دو مقدمات میں ملزمہ کی ضمانت منظور کی۔
انہوں نے کہا کہ ملزمہ تاحال جیل میں ہیں جب کہ ان دو مقدمات میں ضمانتی بانڈز جمع کرانے کا عمل مکمل نہیں ہوا، انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں جیل میں ملزمہ سے تفتیش کرنے کی اجازت دی جائے۔
جج عبہر گل خان نے تفتیشی افسر کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست منظور کرلی۔
واضح رہے کہ 18 اکتوبر کو جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے 9 مئی کے پُرتشدد احتجاج کے دوران جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملوں سے متعلق درج مقدمات میں خدیجہ شاہ کی درخواست بعد از گرفتاری منظور کی تھی۔
جسٹس عالیہ نیلم نے پراسیکیوٹر سے پوچھا کہ کیا یہ الزام لگانا غیر قانونی ہے کہ ماؤں اور بہنوں کی عزتیں محفوظ نہیں ہیں؟
انہوں نے سوال اٹھایا تھا کہ کیا کوئی ایسا ویڈیو ثبوت ہے جس سے ثابت ہو کہ خدیجہ شاہ نے گلبرگ میں عسکری ٹاور کو توڑ پھوڑ اور نذر آتش کیا تھا۔
جسٹس عالیہ نیلم نے کہا تھا کہ سیاسی رہنما کی کال پر احتجاج کرنا معاشرتی معمول ہے، جج نے کہا کہ حکومت شہریوں کو پُرامن احتجاج کرنے سے نہیں روک سکتی۔
ایک اور پیشرفت میں انسداد دہشت عدالت نے پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا کارکن صنم جاوید کی عسکری ٹاور حملہ کیس میں شناختی پریڈ کی گلبرگ پولیس کی جوڈیشل ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں کیس سے ڈسچارج کر دیا۔
جج عبہر گل نے کہا کہ سی سی پی او لاہور کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ ملزمہ کے خلاف صرف دو مقدمات درج ہیں۔
جج نے کہا کہ پولیس کی جانب سے نئے کیس میں ملزمہ کی شناخت پریڈ کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
درخواست خارج ہونے کے بعد پولیس نے ملزمہ کو واپس جیل بھیج دیا۔


مشہور خبریں۔
مایا علی نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کردی
?️ 4 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ مایا علی کی طبیعت
ستمبر
ٹرمپ اور الجولانی کی ریاض میں ملاقات
?️ 14 مئی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی دارالحکومت ریاض میں شام
مئی
نیٹو کی چین کو دھمکی
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: نیٹو کے سکریٹری جنرل نے یوکرین کے خلاف جنگ میں
جون
اردگان ایک نئے سیکورٹی میکنزم کی تلاش میں
?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں:ترک صدر رجب طیب اردگان نے آنکارا میں صدارتی کمپلیکس میں
نومبر
پام آئل کی درآمدی لاگت میں کمی کے باوجود برانڈڈ گھی اور کوکنگ آئل مہنگا
?️ 20 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پام آئل کی درآمدی لاگت میں کمی کے
دسمبر
وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہبازگل پر انڈے برسائے
?️ 15 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی رہنما پی ٹی آئی شہبازگل جب
مارچ
آصف زرداری ایک اور کرپشن ریفرنس میں طلب
?️ 3 نومبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق صدر آصف علی
نومبر
چھ فلسطینی قیدی صیہونی جیل سے فرار ہونے میں کامیاب
?️ 6 ستمبر 2021سچ خبریں:فلسطین کی الاقصی بریگیڈ کے ایک اہم کمانڈر سمیت چھ فلسطینی
ستمبر