?️
لاہور(سچ خبریں)9 سال کے طویل وقفے کے بعد 4 مارچ سے پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارتی ٹرین دوبارہ چلائے جانے کا امکان ہےمذکورہ ٹرین سروس سے تین ممالک یعنی پاکستان، ایران اور استنبول کے درمیان تجارتی سامان کا تبادلہ آسانی سے ہوگا اس بات کا آئندہ کچھ دنوں میں اعلان کیا جائے گا۔
پاکستان ریلوے کے ایک سینئر عہدیدار نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں متعدد حلقوں کی جانب سے بتایا جا چکا ہے کہ استنبول سے اسلام آباد کے لیے تجارتی ٹرین 4 مارچ کو روانہ ہوگی اور اس کا آفیشل اعلان بھی آئندہ 2 دن کے اندر ہونے کا امکان ہے۔
عہدیدار کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ اور وزارت ریلوے تینوں ممالک کی اقتصادی تعاون تنظیم ’اکانامک کارپوریشن آرگنائزیشن‘ (ای سی او) کے سیکریٹریٹ سمیت ترکی اور ایران کی متعلقہ وزارتوں اور محکموں سے رابطے میں ہے۔
عہدیدار نے مزید بتایا کہ چوں کہ استنبول سے اسلام آباد تک ٹرین کو پہنچنے میں تقریبا 12 دن لگتے ہیں، اس لیے اُمید ہے کہ پہلی کاروباری ٹرین 16 مارچ کو پاکستان پہنچے گی جب کہ پاکستان ریلوے نے بھی اسی طرح کی ٹرین چلانے کا منصوبہ مکمل کرلیا ہے اور ممکنہ طور پر پاکستان سے 19 مارچ کو ٹرین ترکی کے لیے روانہ ہوگی۔
اس ضمن میں وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے بھی ڈان سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 16 مارچ کو پہلی تجارتی ٹرین کو خوش آمدید کہیں گے۔
پاکستان ریلوے کے ریکارڈ کے مطابق پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارتی ٹرین چلائے جانے کا آغاز 14 اگست 2009 کو ہوا تھا جب کہ استنبول سے پہلی ٹرین 13 اگست 2010 کو اسلام آباد پہنچی تھی۔
ریکارڈ سے پتا چلتا ہے کہ مذکورہ منصوبے کے افتتاح سے اب تک پاکستان 8 ٹرینیں ترکی بھیج چکا ہے اور آخری ٹرین لاہور ڈرائی پورٹ سے 5 نومبر 2011 کو روانہ کی گئی تھی۔
اسی طرح ترکی اب تک پاکستان کی جانب سے 6 ٹرینیں بھیج چکا ہے اور وہاں سے آخری ٹرین 9 دسمبر 2011 کو پاکستان پہنچی تھی۔
مذکورہ منصوبے کے سرکاری دستاویزات کے مطابق مذکورہ ٹرین سروس کو ’ای سی او ٹرین‘ کا نام دیا گیا تھا، جو ہر مہینے کی پہلی جمعرات کو روانہ ہونی ہوتی ہے اور اس کی لمبائی 420 میٹر ہوتی ہے جب کہ اس میں 750 ٹن تک وزن ہوتا ہے۔
مذکورہ ٹرین منصوبے کو چلانے کے حوالے سے تینوں ممالک کے درمیان ہونے والے تازہ مذاکرات کے مطابق ٹرین کو ترکی کے شہر استنبول سے ایران کے شہر زاہدان تک پہنچنے میں 90 گھنٹے جب کہ زاہدان سے اسلام آباد تک پہنچنے میں 135 سے زائد گھنٹے لگیں گے۔
پاکستان ریلوے کے مارکیٹنگ منیجر کاشف یوسفانی نے بتایا کہ مذکورہ ٹرین سروس کے دوبارہ آغاز کے حوالے سے ایک اہم اجلاس یکم مارچ کو ہونا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 4 مارچ کو استنبول سے پاکستان کے لیے ٹرین کو روانہ ہونا ہے اور اس میں کارگو کے 24 کنٹینرز ہوں گے جو کہ ایران اور پاکستان کے لیے ہیں۔


مشہور خبریں۔
فلسطین کے حامی کارکنوں کے ساتھ اسرائیلی جیلوں میں ذلت و تشدد کی داستانیں
?️ 25 مئی 2026 سچ خبریں: فلسطین کے حامی کارکنوں نے واپسی پر مقبوضہ فلسطینی
مئی
مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران غیر ملکی فنانسنگ میں اضافہ
?️ 17 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کو غیر ملکی فنانسنگ کی مد میں
اکتوبر
ایران کی بڑی انٹیلی جنس کامیابی پر صہیونی میڈیا کا رد عمل
?️ 9 جون 2025سچ خبریں: صیہونی ریاست کے میڈیا نے ایران کی جانب سے اس ریاست
جون
جنوبی لبنان سے صیہونیوں کی واپسی کے لیے امریکی شرط
?️ 7 جولائی 2025 سچ خبریں:امریکی ایلچی توماس باراک نے جنوبی لبنان سے اسرائیلی انخلا
جولائی
بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے راجوری ضلع میں دو کشمیریوں کو شہید کردیا
?️ 7 اگست 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی فوج نے اپنی ریاستی دہشت گردی کو جاری رکھتے
اگست
فلسطینی خواتین کے خلاف تشدد میں اضافے پر اقوام متحدہ کی تشویش کا اظہار
?️ 26 مارچ 2024سچ خبریں:خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد سے متعلق اقوام متحدہ کی
مارچ
روسی افواج یوکرین کے دارالحکومت کے قریب
?️ 12 مارچ 2022سچ خبریں:سیٹلائٹ تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ روسی افواج یوکرین کے
مارچ
شام میں کیا ہو رہا ہے؟ سڑکوں پر خون کی ندیاں اور اجتماعی قتل عام
?️ 10 مارچ 2025 سچ خبریں:شام میں جاری بحران شدت اختیار کر چکا ہے، جہاں
مارچ