?️
لاہور(سچ خبریں)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں پولنگ کا کا عمل مکمل ہونے کے بعد اب بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار اسجد ملہی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی امیدوار نوشین افتخار میں کڑا مقابلہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق این اے 75 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں صبح 8 بجے سے شام پانچ بجے تک پولنگ کا عمل بلاتعطل جاری رہا۔ این اے 75 ڈسکہ کے 360 پولنگ اسٹیشنز پر خوب گہما گہمی نظر آئی، لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حقِ رائے دہی استعمال کیا، کہیں بزرگ شہری ووٹ ڈالنے کے لیے سہارا لے کر پہنچے تو کہیں معذوری کو بھی خاطر میں نہیں لایا گیا۔
حلقے این اے 75 ڈسکہ میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 94 ہزار ہے، جبکہ پولنگ کے لیے کل 360 پولنگ اسٹیشنز بنائے جن میں سے 47 پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین قرار دے کر اے کیٹیگری میں شامل کیا گیا۔14 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دے کر بی کیٹیگری میں جبکہ 137 پولنگ اسٹیشنز سی کیٹیگری میں شامل کیا گیا۔
ای سی پی نے الیکشن کی تیاری سے متعلق کہا تھا کہ پورے حلقے میں سیکیورٹی کے لیے 4 ہزار 162 پولیس اہلکار اور رینجرز کے 1 ہزار 48 جوان تعینات ہوں گے جبکہ پاک فوج کی 10 ٹیمیں کوئیک رسپانس فورس کے طور پر موجود رہیں گی۔ضمنی الیکشن کے باعث سیالکوٹ میں دفعہ 144 نافذ کی گئی، اس موقع پر لائسنس یافتہ یا بغیر لائسنس کے اسلحے کی نمائش کی اجازت بھی نہیں تھی۔
واضح رہے کہ رواں سال 19 فروری کو 20 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج متنازع ہونے پر الیکشن کمیشن نے رزلٹ روک لیا تھا۔الیکشن کمیشن نے آج (10اپریل) پورے حلقے میں دوبارہ پولنگ کروانے کا حکم دیا تھا۔پی ٹی آئی امیدوار اسجد ملہی نے سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی، تاہم سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔


مشہور خبریں۔
مغربی اور یورپی ممالک کا فلسطینوں کے خلاف نیا ہتھکنڈا
?️ 28 جنوری 2024سچ خبریں: مغربی اور یورپی ممالک کی جانب سے UNRWA کو مالی
جنوری
بحرینی استقامت نے صہیونی حنوکا کی تقریب منسوخ کی
?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں: بحرین کے دارالحکومت میں بڑے پیمانے پر مظاہروں
دسمبر
اگلے سال سے جنگ کے معاشی نتائج دیکھنے میں آینگے
?️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں: یدیعوت احرانوت اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے
دسمبر
آج کے ڈرامے مصنوعی لگتے ہیں، پرانے ڈرامے زیادہ اوریجنل تھے، صبا حمید
?️ 21 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ صبا حمید نے موجودہ ڈراموں کو مصنوعی
مئی
اسلام آباد: دہشت گردی کے 3 مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت میں 26 جولائی تک توسیع
?️ 19 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے
جولائی
تل ابیب: ’’سکندر‘‘ کی رہائی کے بدلے ہم کسی کو رہا نہیں کریں گے
?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی کابینہ کے ترجمان
مئی
غزہ میں انسانی امداد کی بحالی
?️ 20 جنوری 2025سچ خبریں:اقوام متحدہ کے معاون سکریٹری جنرل برائے انسانی امور نے اعلان
جنوری
ایران میں صیہونی جاسوس گروہ تباہ
?️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:ایران نے صیہونی خفیہ تنظیم موساد سے جڑے جاسوسی کے ایک
جولائی