?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں 7 نئے ججز کے اضافے کے بعد سنیارٹی لسٹ ازسر نو مرتب کر دی گئی ہے، نئی سنیارٹی لسٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کے بعد جسٹس منصور علی شاہ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ جسٹس منیب اختر ، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال مندوخیل بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں 7 نئے ججز کی حلف برداری کے بعد نئی سنیارٹی لسٹ جاری کر دی گئی ہے جس میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے بعد چیف جسٹس منصور علی شاہ سب سے سینئر جج برقرار ہیں جبکہ جسٹس منیب اختر دوسرے ،جسٹس امین الدین خان تیسرے ، جسٹس جمال مندوخیل چوتھے سینئر ترین جج ہیں۔
اسی طرح سنیارٹی لسٹ میں جسٹس محمد علی مظہر کا پانچویں، جسٹس عائشہ ملک چھٹے، جسٹس اطہر من اللہ ساتویں اور جسٹس حسن اظہر رضوی آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔
نئی سنیارٹی لسٹ کے مطابق جسٹس شاہد وحید نویں، جسٹس مسرت ہلالی دسویں اور جسٹس عرفان سعادت 11 ویں نمبر پر ہیں، جسٹس نعیم اختر افغان سنیارٹی لسٹ میں 12 ویں، جسٹس شہزاد ملک 13 ویں،جسٹس عقیل عباسی اور جسٹس شاہد بلال حسن کا 15 واں نمبر ہے۔
جسٹس ہاشم کاکڑ سنیارٹی میں 16 ویں، جسٹس شفیع صدیقی 17 ویں، جسٹس صلاح الدین پنہور 18ویں، جسٹس شکیل احمد 19 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
جسٹس عامر فاروق سنیارٹی میں 20 ویں، جسٹس اشتیاق ابراہیم 21 ویں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب 22 ویں، جسٹس سردار طارق 23 ویں اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل سنیارٹی لسٹ میں 24 ویں نمبر پر ہیں۔
دریں اثنا سپریم کورٹ میں نئے آنے والے 7 ججز کا بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے، چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ نے جمعے کو مختلف مقدمات کی سماعت کی اور ضمانت منسوخی کی 4 درخواستیں مسترد کردیں جبکہ نئے ججز نے 10 مقدمات کی سماعتیں کیں۔
مشہور خبریں۔
شہر قائد میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ
?️ 11 ستمبر 2022کراچی: (سچ خبریں)ڈینگی نے شہر قائد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا
ستمبر
وزیر اعظم نے مدثر نارو کے اہلخانہ سے ملاقات کی
?️ 9 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے
دسمبر
اسرائیلی حکومت کے حملے انسانیت کے خلاف جرم ہیں: مغرب
?️ 13 اکتوبر 2024سچ خبریں: مغرب کی اسلامسٹ پارٹی برائے انصاف و ترقی کے سیکرٹری
اکتوبر
اگر روس یوکرین کی جنگ جیت گیا تو چین تائیوان پر قبضہ کر لے گا
?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں: ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم نے یوکرین کی جنگ کے جواب
مارچ
صیہونی ویب سائٹ کی نظر میں حماس کی طاقت
?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں: ایک صیہونی ویب سائٹ نے غزہ کی پٹی پر صیہونی
جنوری
نیتن یاہو قیدیوں کے تبادلے اور جنگ بندی کے معاہدے میں سب سے بڑی رکاوٹ: حماس
?️ 4 ستمبر 2025سچ خبریں: حماس کی سیاسی بیورو کے رکن عزت الرشق نے امریکی
ستمبر
صیہونی جیلوں میں فلسطینی خواتین قیدیوں کی غیر انسانی صورتحال
?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں: شائع شدہ میڈیا رپورٹس میں صیہونی جیلوں میں قید فلسطینی
جنوری
اندرونی تباہی سے عالمی رسوائی تک؛غزہ جنگ کے صہیونیوں پر اثرات
?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ پر قابض اسرائیلی حکومت کی جنگ کے خاتمے اور جنگ
جنوری