آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے تحت ہماری افواج نے بہترین دفاع کیا، مجاہد انور

مجاہد انور خان

?️

اسلام آباد{ سچ خبریں} ائیر ہیڈ کوارٹرز میں آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دو سال مکمل ہونے کی مناسبت سے منعقدہ خصوصی تقریب سے سربراہ پاک فضائیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے تحت ہماری افواج نے بہترین دفاع کیا، پاک فضائیہ کے پائلٹس کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر سلام پیش کرتا ہوں۔ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور دنیا نے دیکھا کہ پاکستان نے امن کیلئے بھارتی پائلٹ واپس کیا۔

پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، کسی بھی مہم جوئی کا فوری جواب دیا جائے گا۔

ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا کہنا تھا کہ ہماری افواج کو ملک کے دفاع کیلئے ہر لمحہ تیار رہنا ہوگا، اپنی ذمہ داریوں کو جانتے ہیں، وطن عزیز کے دفاع کیلئے ہر لمحہ تیار ہیں۔

 قبل ازیں آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 2 سال مکمل ہونے پر ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں خصوصی تقریب ہوئی۔ ایئر چیف مجاہد انور خان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ تقریب میں قومی ترانہ بجایا گیا۔ 5 طیاروں کی فارمیشن نے فلائی پاسٹ کیا۔ جے ایف 17 تھنڈر کے 3 طیاروں کی فارمیشن نے بمباری کا مظاہرہ کیا۔

مشہور خبریں۔

کولمبیا کے صدر کو فلسطین کی حمایت کرنے کی سزا

?️ 27 ستمبر 2025سچ خبریں:امریکہ کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ کولمبیا کے

کیا ٹرمپ ہیریس کو مکمل طور پر شکست دے پائیں گے؟

?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کی نائب

فرخ حبیب کی  اپوزیشن جماعت پر شدید تنقید

?️ 17 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا

روس کے ہاتھوں ایک دن میں3 یوکرائنی جنگی طیارے تباہ

?️ 11 جون 2022سچ خبریں:   روس کی وزارت دفاع نے ہفتے کے روز اعلان کیا

امریکی میزائل ڈویلپمنٹ پروگرام کے سینئر ڈائریکٹر کی برطرفی

?️ 27 جون 2024سچ خبریں: امریکی فضائیہ کے ایک اہم میزائل ڈیولپمنٹ پروگرام کے ڈائریکٹر کو

شبوا میں متحدہ عرب امارات سے منسلک فیلڈ آپریشنز روم پر حملہ

?️ 1 فروری 2022سچ خبریں:  یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی ساری نے کہا کہ

غزہ نے ہم پر ڈیٹرنس کی مساوات مسلط کر دی ہے: صہیونی میڈیا

?️ 27 فروری 2023سچ خبریں:صہیونی ٹی وی چینل 13 کے تجزیہ کار تزویکا یحزکیلی نے

افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کی وجوہات

?️ 24 دسمبر 2022سچ خبریں:طالبان کی عبوری حکومت کے ہائیر ایجوکیشن کے وزیر نے بڑے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے