?️
اسلام آباد{سچ خبریں} ایف اے ٹی ایف (فنانشل ایکشن ٹاسک فورس) نے ٹیرر فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کے خلاف پاکستان کے اقدامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے اسے 4 ماہ کے لیے گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، صدر فیٹف نے کہا ہے کہ پاکستان کو بلیک لسٹ نہیں کیا جاسکتا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق دنیا بھر میں ٹیررازم فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کے امور پر نظر رکھنے والے ادارے ایف اے ٹی ایف (فنانشل ایکشن ٹاسک فورس) کا 22 تا 25 فروری اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں پاکستان کے وفد کی سربراہی چیئرمین فیٹف کوآرڈی نیشن کمیٹی و وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار محمد حمد اظہر نے کی جبکہ اجلاس میں پاکستان کی جانب سے وزارت خارجہ، نیکٹا، ایف ایم یو، قومی ایف اے ٹی ایف سیکریٹریٹ اور دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں اراکین ممالک نے پاکستان کی ترقی سے متعلق متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی جانب سے دیے گئے 27 میں سے 24 نکات پر عمل درآمد کی رپورٹ پیش کی جس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فیٹف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے مزید 4 ماہ کا وقت دے دیا۔
پاکستان کو بلیک لسٹ میں نہیں ڈالا جاسکتا، صدر فیٹف
فیٹف کے صدر ڈاکٹر مارکس کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایکشن پلان پر عمل درآمد کی اعلیٰ سطح پر یقین دہانی کرائی ہے، اس وقت پاکستان کو بلیک لسٹ میں نہیں ڈالا جاسکتا، 4 ماہ بعد پاکستان کی جانب سے ایکشن پلان پر عمل درآمد کی تصدیق کریں گے، دیکھیں گے کہ پاکستان کی جانب سے ایکشن پلان پر عمل درآمد کتنا پائیدار ہے۔
سب سے مشکل پلان پاکستان کو دیا گیا، حماد اظہر
وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے سب سے مشکل اور جامع پلان پاکستان کو دیا گیا۔
وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے ٹیررازم فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں اور بہت سی خامیاں بھی دور کی ہیں، فیٹف نے ٹیررازم فنانسنگ کی روک تھام کے لیے پاکستان کے سیاسی عزم کو بھی سراہا ہے۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان نے گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے ایف اے ٹی ایف کے 27 میں سے 24 نکات پر عمل درآمد کیا، پاکستان کی جانب سے ایکشن پلان پر عمل درآمد کے جواب میں فیٹف نے اس عمل کو سراہا ہے اور گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے بقیہ تین نکات پر عمل درآمد کے لیے جون تک کا وقت دے دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
فرانس کا ریکارڈ توڑ فوجی بجٹ
?️ 14 جولائی 2023سچ خبریں: فرانسیسی پارلیمنٹ نے ایک بل کی منظوری دے کر اس
جولائی
32 سال کے بعد امریکہ ایک بار پھر خطرناک ایٹمی وار ہیڈ بنا رہا ہے
?️ 30 اپریل 2023سچ خبریں:امریکہ کی جانب سے جوہری وار ہیڈز کی پیداوار 32 سال
اپریل
ایران پر حملے کیلئے فضائی، زمینی یا بحری حدود فراہم نہیں کی، پاکستانی حکام کی وضاحت
?️ 22 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستانی حکام کی جانب سے وضاحت جاری کی
جون
جنوب مغربی افریقی ملک نائجر میں دہشت گردوں کا بڑا حملہ، درجنوں افراد ہلاک ہوگئے
?️ 17 مارچ 2021نائجر (سچ خبریں) جنوب مغربی افریقی ملک نائجر میں دہشت گردوں نے
مارچ
امریکہ کی شکست ناگزیر ہے:روس میں چین کے سفیر
?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں:روس میں چین کے سفیر چانگ ہان ہوی نے کہا ہے
جنوری
مغرب عملی طور پر روس کے خلاف جنگ میں ہے:لاوروف
?️ 15 مارچ 2024سچ خبریں:روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایک ٹی وی انٹرویو
مارچ
ہر بے گناہ پاکستانی کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر
?️ 28 جون 2025راولپنڈی (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ
جون
غزہ میں فضائی طور پر گرائے جانے والے امدادی پیکٹوں سے جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ
?️ 10 اگست 2025غزہ میں فضائی طور پر گرائے جانے والے امدادی پیکٹوں سے جاں
اگست