عمران خان استعفی نہیں دیں گے اسمبلیاں توڑ دیں گے: اپوزیشن

اعتزاز احسن

🗓️

اسلام آباد{سچ خبریں} حکمران جماعت پی ٹی آئی کے راہنما اور ملک کے وزیر اعظم عمران خان پر اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی کے سینیر رہنما اعتزاز احسن نےحملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم اپنا استعفیٰ دینے کی بجائے اسمبلیاں توڑ دیں گے۔

یہ بات انہوں نے نجی ٹیلی وژن کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کی جانب سے نامزد کردہ سینیٹ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے اگر انتخابات میں کامیابی بھی حاصل کرلی تو اس کے باوجود وزیراعظم عمران خان اپنے عہدے سے مستعفی نہیں ہونگے۔

بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں میں بیٹھا ہوا کوئی بھی رکن نہیں چاہتا کہ اسمبلیاں ٹوٹیں لیکن اگر سینیٹ انتخابات میں تحریک انصاف کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تو وزیراعظم اپنا استعفیٰ دینے کی بجائے اسمبلیاں تحلیل کر دیں گے۔

پیپلز پارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان چاہیں گے کہ وہ اسمبلیوں کو تحلیل کرکے دوبارہ نئے الیکشن کروائیں کیونکہ ان کا عوام کے سامنے یہ موقف ہوگا کہ ہماری جماعت تو احتساب کرنا چاہتی تھی لیکن ہماری راہ میں رکاوٹوں سے مسائل پیدا کئے گئے۔

مشہور خبریں۔

چودھری نثار احمد نے 24 مئی کو پنجاب اسمبلی میں شامل ہوں گے

🗓️ 23 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) سابق وزیرِ داخلہ اور آزاد حیثیت میں انتخابات میں

امریکہ اپنا تابوت لے کر عراق سے نکلےگا

🗓️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں :  امریکہ اور مغرب کے زوال کی نشانیوں میں سے

امریکی اسلحہ سے فلسطینیوں کا قتل عام

🗓️ 26 مئی 2021سچ خبریں:فلسطین سے باہر حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے نائب صدر نے

اسپتال کی بجلی بند ہونے سے فلسطینی بچی شہید

🗓️ 13 فروری 2024سچ خبریں: فلسطینی میڈیا نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں

لبنان کے خلاف خطرناک صیہونی منصوبہ

🗓️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:عالم عرب کے بڑے اخبارات میں اس وقت جنوبی لبنان کے

مسلم اکثریتی کوسوو نے مقبوضہ بیت المقدس میں اپنا سفارتخانہ کھول دیا

🗓️ 15 مارچ 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں)  امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی

پاکستانی فوجی قطر روانہ

🗓️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں:پاکستانی فوج کا ایک گروپ قطر میں ہونے والے 2022 کے

پنجاب کے گورنر ہاؤس کی انتظامیہ کی سیکیورٹی کیلئے رینجرز تعینات کرنے کی درخواست

🗓️ 8 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) گورنر ہاؤس پنجاب کی انتظامیہ نے سکیورٹی خدشات کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے