?️
پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بطور وزیر اعلیٰ پارٹی چیئرمین سے ملنا چاہتا تھا لیکن اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ججز کے حکم کے باوجود ایک حوالدار نے مجھے روک لیا، یہ عدلیہ کی کمزوری ہے کہ ججز کا حکم ایک حوالدار ردی کی ٹوکری میں پھینک دیتا ہے۔
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے پشاور ہائیکورٹ بار، ڈسٹرکٹ اور تحصیل بارز کو گرانٹ کے چیکس تقسیم کرنے کے تقریب سے خطاب میں کہا کہ سیاسی نظریہ ہر کسی کا اپنا اپنا ہوتا ہے لیکن پاکستان میں قانون کو روندا جارہا ہے جب کہ ہمارے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ذکر یہاں ضرور کروں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں لایا گیا نہیں بلکہ جمہوری طریقے سے آیا ہوں اور بطور وزیر اعلیٰ بانی پی ٹی آئی سے ملنا چاہتا تھا، اس حوالے سے وزیراعظم سے درخواست کی کہ میں عمران خان سے ملنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 3 ججز کے حکم کے باوجود ایک حوالدار نے مجھے روک لیا، یہ عدلیہ کی کمزوری ہے کہ 3 ججز کا حکم ایک حوالدار ردی کی ٹوکری میں پھینک دیتا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ صرف ہم اس آگ میں نہیں جلیں گے بلکہ یہ آگ آپ کے گھر تک بھی آئے گی، ہم نے بندوق کا مقابلہ آئین کے مطابق کرنا ہے، فیصلے نہ ماننے پر ججز کو سامنے آنا چاہیے، ہم سب ان کا ساتھ دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں یکساں تعلیمی نظام لائیں گے، ہم اپنی سوچ کے مطابق ایسے قوانین لائیں گے جس سے عوام کا بھلا ہو جب کہ امن کی بحالی کے لیے قوانین بنانے جارہے ہیں، قوانین کے ذریعے کوشش کریں گے کہ کوئی معصوم شہری دہشت گردی میں نشانہ نہ بنے، ضمنی نقصان سے دہشت گردی بڑھتی ہے۔
انہوں نے وکلا برادری سے بھی اس میں حصہ لینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ بندوق کے ذریعے آئین کے آرٹیکلز کو روندا جاتا ہے اس پر عمل کرکے دکھائیں گے۔


مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی کاعمران خان پر قاتلانہ حملے کیخلاف ملک بھر میں احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
?️ 5 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان پر قاتلانہ حملے
نومبر
وزیراعلیٰ سندھ کی وفاقی وزیر فواد چوہدری پر تنقید
?️ 5 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری
مئی
پاکستان کے پاس افغانستان کیخلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔ طارق فضل چوہدری
?️ 23 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ
فروری
وزیراعظم کا طلبہ کو مصنوعی ذہانت کی تربیت کیلئے سعودیہ بھجوانے کا اعلان
?️ 30 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ طلبہ کو
اکتوبر
مسجد اقصیٰ کے خلاف صیہونیوں کی نئی سازش
?️ 14 فروری 2022سچ خبریں:مسجد اقصیٰ کے خطیب کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت مسجد
فروری
یوکرین کی پیش رفت | کیا زیلنسکی کو امریکی دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا؟
?️ 30 نومبر 2025سچ خبریں: یوکرین میں سیاسی اور مالیاتی اسکینڈل کے بعد زیلنسکی کی
نومبر
شکرِ خدا ایک پیغام بھیجنے میں کامیاب ہو گئے: وزیر خارجہ
?️ 19 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ الحمدللہ
دسمبر
بائیڈن اور نیتن یاہو کے درمیان کیا چل رہا ہے؟
?️ 18 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ نے ایک بیان میں اس بات پر
جنوری