?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک وزیر چاند دیکھنے اور وینٹی لیٹر کا بھی بتاتے تھے جو ان کا کام ہی نہیں، پی ٹی آئی کے وفاقی وزرا کے متضاد بیانات ہی ان کی گورننس اور کارکردگی بتانے کیلئے کافی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس پر سماعت سے قبل عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند کرنے کا کہا تھا لیکن ہماری بات نہیں مانی گئی،کراچی سے اسلام آباد آیا تو جہاز پورا بھرا ہوا تھا، جبکہ میں نے تو سنا تھا کہ فلائٹس 20 فیصد کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ ہم لاک ڈاؤن کیلئے کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں گھبرانا نہیں ہے لیکن میں تو اگست 2018ء سے ہی گھبرا چکا ہوں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ میں نے این سی سی کی میٹنگ میں کہا تھا کہ ہمیں انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند کر دینی چاہیے، پوری دنیا نے فلائٹس بند کردیں، اگر ہمارے ملک سے لوگ چلے جائیں تو 14 دن قرنطینہ کرنا پڑتا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ ہم نے سندھ میں حاضریاں 20 فیصد کردی ہیں، سندھ واحد صوبہ ہے جہاں آن لائن سیشن ہوتا ہے، ہم نے ہر پارٹی کو پارٹی پوزیشن کے مطابق اسمبلی میں سیٹیں دی ہیں، باقی آن لائن ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ماسک پہننے کے ساتھ ساتھ وباء کے پھیلاؤ کو بھی روکنا ہے، کراچی سے لوگوں کو اسلام آباد کیس کے لیے بلانا ٹھیک نہیں ہے، چھوٹے سے عدالت کے کمرے میں کورونا وائرس کو نہیں روکا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کا وفاق کا طریقہ بالکل عقل سے باہر ہے، اخباری بیانات دینے سے اور نئے نئے میٹر ایجاد کرنے سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ نہیں روکا جاسکتا۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے وفاقی وزراء کے آپس میں اختلافات نظر آرہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک وفاقی وزیر کہتے کہ ٹرانسپورٹ کیسے بند کرسکتے کیونکہ لوگ خریداری کرنے آتے ہیں، ایک وفاقی وزیر کہتے آخری 10 دن رمضان میں لاک ڈاؤن ہوگا تو جس نے شاپنگ کرنی ہے ابھی کرلے جبکہ پہلے ایک وزیر چاند دیکھتے تھے، ان کی جگہ جو آئے وہ کہتے ہیں میرا کام ہی نہیں ہے چاند دیکھنا۔
انہوں نے بتایا کہ سندھ میں کورونا کی صورتحال کوئی زیادہ اچھی نہیں ہے، کورونا وائرس کے دوران کراچی سے50 بندوں کو پیشی کیلئے بلالیا جاتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں اسپتالوں کی صورتحال قدرے بہتر ہے، اگر تمام بستر بھی اسپتال میں بھر جائیں تو ہم نے حکمت عملی بنائی ہوئی ہے۔


مشہور خبریں۔
شہید ہنیہ کا قتل ایک گستاخانہ جرم تھا
?️ 2 اگست 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے آج
اگست
عاصم منیر پہلے فیلڈ مارشل ہیں جنہیں وائٹ ہاوس میں بلایا گیا۔ فیصل کریم کنڈی
?️ 19 جون 2025پشاور (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا
جون
صیہونی حراست میں تشدد اور بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا؛ فرانسیسی کارکن کا انکشاف
?️ 26 مئی 2026سچ خبریں:عالمی صمود فلوٹیلا کی فرانسیسی کارکن نے انکشاف کیا ہے کہ
مئی
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی
?️ 11 دسمبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق سربراہ
دسمبر
گھرگھر جا کر ویکسین لگانے کی خصوصی مہم کا آغاز
?️ 1 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے پیش
فروری
مریم نواز نے پنجاب کے 65 ہزار امام مسجد کیلئے وظیفہ مقرر کردیا
?️ 27 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پنجاب کے 65 ہزار
اکتوبر
جولائی تا جنوری غیر ملکی قرضوں میں 38 فیصد کمی
?️ 19 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) مالی سال 25 کی پہلی ششماہی میں غیر
فروری
پاکستان، یورپی یونین کے ساتھ مضبوط تعلقات چاہتا ہے:آرمی چیف
?️ 18 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے
مئی