27 مارچ کے جلسے کے حوالے سے عمران خان کا قوم کو پیغام

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان نے ایک ویڈیو پیغام میں  قوم کو 27 مارچ کے جلسے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ قرآن میں اللہ پاک حکم دیتا ہے کہ اچھائی کے ساتھ کھڑے ہونا ہے، برائی سے لڑنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 30 سال سے ڈاکوؤں کا ایک ٹولہ ملک میں کرپشن کر رہا ہے اور ملک کو لوٹ رہا ہے اس نے اکٹھے ہوکر پارلیمانی نمائندوں کی ضمیر کی قیمتیں لگائی ہیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ لوگ عوامی نمائندوں کو کھلے عام خرید رہے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ 27 مارچ کو پوری قوم میرے ساتھ نکلے اور بتائے کہ ہم اس ملک میں جمہوریت کے خلاف، عوام کے خلاف اور قوم کے خلاف ہونے والے جرم کی مخالفت کرتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ انہیں بتائیں کہ چوری کے پیسوں سے جو تم عوامی نمائندوں کے ضمیر خرید رہے ہو قوم اس کے خلاف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سارے پاکستان کو یہ علم ہونا چاہیے کہ کسی کی ہمت نہیں ہونی چاہیے کہ وہ اس طرح سے ہارس ٹریڈنگ کر کے عوامی نمائندوں کے ضمیر خریدے۔

خیال رہے کہ اپوزیشن کے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد حکومت کی جانب سے بھی ڈی چوک پر تاریخی جلسے کا اعلان کیا گیا ہے۔

گزشتہ دنوں وزیر اعظم کی جانب سے سماجی ویب سائٹس پر جاری کردہ پیغام میں کہا گیا تھا کہ’ارضِ پاک پاکستان کی روح کےتحفظ کی لڑائی میں عوام کی شرکت کےپہلےتمام ریکارڈز توڑ ڈالے جائیں‘۔

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز اسلام آباد میں صحافیوں کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپوزیشن نے اپنے تمام کارڈز ظاہر کر دیے ہیں، اسے جلد بہت بڑا سرپرائز دینے والے ہیں، کسی صورت استعفیٰ نہیں دوں گا، عدم اعتماد والا میچ ہم جیتیں گے اور27 مارچ کا جلسہ تاریخی ہو گا۔

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کی خبر کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ مخالفین کسی غلط فہمی میں نہ رہیں کہ تحریک عدم اعتماد کے خوف سے گھر بیٹھ جاؤں گا، اپوزیشن کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا اور مخالفین کے دباؤ پر کسی صورت استعفیٰ نہیں دوں گا۔

عمران خان نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن پر بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں سیاست کا بارھواں کھلاڑی قرار دیا،ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن سیاست کے بارھویں کھلاڑی ہیں، ان کا اب ٹیم سے باہر ہونے کا وقت ہوگیا ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ فوج کو غلط تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، مضبوط فوج ملک کی ضرورت ہے،افواجِ پاکستان ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے، اگر پاک فوج نہ ہوتی تو ملک کے تین ٹکڑے ہوجاتے، اپنی سیاست کے لیے ملک کی سرحدوں کی محافظ فوج کو بدنام نہ کیا جائے۔

انہوں نے نیوٹرل لفظ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میری نیوٹرل والی بات کا غلط مطلب لیا گیا، میں نے نیوٹرل والی بات اچھائی کا حکم دینے اور بُرائی سے روکنے کے تناظر میں کی تھی۔

مشہور خبریں۔

F16 خریدنے کے لیے امریکہ سے مذاکرات مثبت ہیں: آنکارا

?️ 26 اگست 2022سچ خبریں:    ترکی کے وزیر دفاع ہلوسی آکار نے آج جمعہ

ٹوئٹر کا دو نئے فیچر ز لانے پر غور

?️ 4 جولائی 2021نیویارک( سچ خبریں) صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے سماجی رابطے

قرارداد کے جواب میں قرارداد

?️ 29 جون 2024سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان میں منظور ہونے والی قرارداد کے خلاف

شام میں پھنسے بیروت پہنچنے والے 318 شہریوں کو لیکر چارٹرڈ طیارہ پاکستان روانہ ہوا۔

?️ 13 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) شام سے بیروت جانے والے 318 پاکستانی شہری

امریکہ کا شام میں ممکنہ حملوں کا انتباہ

?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے شام کے شہری علاقوں پر ممکنہ

وزیر اعظم کی صدارت میں انٹیلیجنس کی نئی کمیٹی کا افتتاح

?️ 24 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے انٹر سروسز انٹیلیجنس

اسحٰق ڈار کی افغان وزیر خارجہ سے ملاقات، مشترکہ امن و ترقی کیلئے اقدامات پر اتفاق

?️ 19 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم او وزیرخارجہ اسحٰق ڈار کے کابل

امریکہ نے ایران جنگ کے معاملے پر اپنا وعدہ توڑ دیا۔ حافظ نعیم الرحمان

?️ 22 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے