?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان نے ایک ویڈیو پیغام میں قوم کو 27 مارچ کے جلسے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ قرآن میں اللہ پاک حکم دیتا ہے کہ اچھائی کے ساتھ کھڑے ہونا ہے، برائی سے لڑنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 30 سال سے ڈاکوؤں کا ایک ٹولہ ملک میں کرپشن کر رہا ہے اور ملک کو لوٹ رہا ہے اس نے اکٹھے ہوکر پارلیمانی نمائندوں کی ضمیر کی قیمتیں لگائی ہیں۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ لوگ عوامی نمائندوں کو کھلے عام خرید رہے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ 27 مارچ کو پوری قوم میرے ساتھ نکلے اور بتائے کہ ہم اس ملک میں جمہوریت کے خلاف، عوام کے خلاف اور قوم کے خلاف ہونے والے جرم کی مخالفت کرتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ انہیں بتائیں کہ چوری کے پیسوں سے جو تم عوامی نمائندوں کے ضمیر خرید رہے ہو قوم اس کے خلاف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سارے پاکستان کو یہ علم ہونا چاہیے کہ کسی کی ہمت نہیں ہونی چاہیے کہ وہ اس طرح سے ہارس ٹریڈنگ کر کے عوامی نمائندوں کے ضمیر خریدے۔
خیال رہے کہ اپوزیشن کے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد حکومت کی جانب سے بھی ڈی چوک پر تاریخی جلسے کا اعلان کیا گیا ہے۔
گزشتہ دنوں وزیر اعظم کی جانب سے سماجی ویب سائٹس پر جاری کردہ پیغام میں کہا گیا تھا کہ’ارضِ پاک پاکستان کی روح کےتحفظ کی لڑائی میں عوام کی شرکت کےپہلےتمام ریکارڈز توڑ ڈالے جائیں‘۔
وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز اسلام آباد میں صحافیوں کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپوزیشن نے اپنے تمام کارڈز ظاہر کر دیے ہیں، اسے جلد بہت بڑا سرپرائز دینے والے ہیں، کسی صورت استعفیٰ نہیں دوں گا، عدم اعتماد والا میچ ہم جیتیں گے اور27 مارچ کا جلسہ تاریخی ہو گا۔
سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کی خبر کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ مخالفین کسی غلط فہمی میں نہ رہیں کہ تحریک عدم اعتماد کے خوف سے گھر بیٹھ جاؤں گا، اپوزیشن کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا اور مخالفین کے دباؤ پر کسی صورت استعفیٰ نہیں دوں گا۔
عمران خان نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن پر بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں سیاست کا بارھواں کھلاڑی قرار دیا،ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن سیاست کے بارھویں کھلاڑی ہیں، ان کا اب ٹیم سے باہر ہونے کا وقت ہوگیا ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ فوج کو غلط تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، مضبوط فوج ملک کی ضرورت ہے،افواجِ پاکستان ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے، اگر پاک فوج نہ ہوتی تو ملک کے تین ٹکڑے ہوجاتے، اپنی سیاست کے لیے ملک کی سرحدوں کی محافظ فوج کو بدنام نہ کیا جائے۔
انہوں نے نیوٹرل لفظ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میری نیوٹرل والی بات کا غلط مطلب لیا گیا، میں نے نیوٹرل والی بات اچھائی کا حکم دینے اور بُرائی سے روکنے کے تناظر میں کی تھی۔


مشہور خبریں۔
جنگ بندی کے بعد بھی بین الاقوامی عدالت میں اسرائیل کے خلاف مقدمہ جاری رہے گا:جنوبی افریقہ
?️ 15 اکتوبر 2025جنگ بندی کے بعد بھی بین الاقوامی عدالت میں اسرائیل کے خلاف
اکتوبر
دہشت گردی کے خلاف ایران اور پاکستان کا تبادلہ خیال
?️ 8 جنوری 2023سچ خبریں: وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ان کے پاکستانی
جنوری
امریکہ کے پاس افغانستان میں شکست کا تجربہ
?️ 20 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات کے جواب
ستمبر
نئی نسل کو منشیات سے پاک معاشرہ دے کر رہیں گے۔ محسن نقوی
?️ 26 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی
جون
غزہ شہدا اور زخمیوں کے تازہ ترین اعداد و شمار
?️ 15 اگست 2026سچ خبریں:فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے غزہ پر
اگست
ایران روس بڑھتے تعلقات سے امریکہ کو تشویش
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:امریکہ کا کہنا ہے کہ ہم مشرق وسطی سے نہیں نکلیں
جولائی
فلاڈیلفیا میں اسرائیلی فوجی اڈوں کی تعمیر کا آغاز
?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں: قطر کے الجزیرہ نیٹ ورک کے مطابق صہیونی آرمی ریڈیو
نومبر
صہیونی فوج کا الخیل شہر پر حملہ
?️ 20 فروری 2022سچ خبریں:میڈیا ذرائع کے مطابق مغربی کنارے کے شہر الخیل میں فلسطینیوں
فروری