25 فیصد افراد کے لئے مہنگائی بڑھی ہے

فواد چودہری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جب پی ٹی آئی کی حکومت آئی تو خطرہ تھا کہ ملک دیوالیہ نہیں ہوجائے تین برس میں ملک نے کئی مشکل دور دیکھے اور آگے کا سفر اتنا مشکل نہیں ہے پاکستان میں 70 سے 75 فیصد افراد کے لیے آمدنی بڑھی لیکن مہنگائی اتنی نہیں ہوئی تاہم 20 سے 25 فیصد افراد کے لیے مہنگائی بڑھی ہے اور اُن کے لیے اقدامات ہونے چاہئیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت ہے اور ضروری نہیں کہ سب ایک ہی بات کریں اور تعریف کی جائے ، کوئی اور حکومت یا پارٹی اپنی کارکردگی اس طرح پیش نہیں کرتی ہے جیسے پاکستان تحریک انصاف نے کیا ، پیپلزپارٹی کو سندھ میں 3 سال ہوگئے لیکن صرف ٹویٹ کرنے یا تنقید کرنے سے کچھ نہیں ہوتا ان کی حکومت سے بھی توقعات ہیں کہ وہ بتائیں کہ سندھ میں کیا کام کروائے اور کہاں پیسہ خرچ کیا۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے تین سال مکمل ہونے پر وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز حکومتی کارکردگی عوام کے سامنے رکھی جس میں انہوں نے بتایا کہ ملکی تجارتی خسارہ 20ارب ڈالر تھا ‏آج1.8 ارب ڈالر ہے زرمبادلہ ذخائر 16.4ارب ڈالر تھے اور آج27ارب ڈالرہوگئےہیں مشکل وقت سے ‏گزرتے ہیں تو مشکل فیصلے بھی کرنے پڑتے ہیں ، ہماری ٹیکس کلیکشن 3 ہزار 800 ارب تھی آج 4 ہزار 700 ارب ہے ، ریمٹنس19 اعشاریہ 9 ارب ڈالر ‏تھیں آج 29 اعشاریہ 4ارب ڈالر ہوگئی ہیں ، تعمیرات سیکٹرمیں سیمنٹ کی سیل میں 42 فیصداضافہ ہوا ریکارڈ ‏ٹریکٹر، ریکارڈ موٹر سائیکل فروخت کی گئیں ، گاڑیوں کی فروخت میں بھی اضافہ ہوا ، اس کامطلب ہے لوگ ‏خوشحال ہیں ، ن لیگ کے 10سال میں پنجاب اینٹی کرپشن نے ڈھائی ارب ریکور کیے ، ہمارے 3 سال ‏میں پنجاب اینٹی کرپشن نے اب تک 400 ارب ریکورکیا ، نیب نے 18 سال میں اب تک 290 ارب ‏روپے ریکور کیے تھے جب کہ ہمارے 3 سال میں نیب نے 519 ارب روپے ریکور کیے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت نے فیصلہ کیا کہ ہم نیچےسے لوگ اٹھائیں گے ، غریب طبقے کی ‏مدد کیلئے حکومتی رقم 110 سے 260 ارب پر لے گئے ہیں ، احساس پروگرام کو کورونا وباء میں ورلڈ بینک نے ‏تیسری ریٹنگ دی، احساس پروگرام کے ذریعے خواتین کی مدد کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں ، خواتین کی ‏بہترین مدد کا طریقہ ان کوتعلیم دینا ہے ، احساس پروگرام میں لڑکیوں کیلئے اسکالر شپس لڑکوں ‏سے زیادہ ہیں ، کبھی کسی نے دوسرے ملک سے آکرخواتین کوحقوق دلوائے ہیں؟ خواتین میں ‏اپنے حقوق لینے کی طاقت ہے ، ہمیں بس انہیں تعلیم دلوانی ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکا نے عراقی امور کے خصوصی نمائندے کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

?️ 1 فروری 2026امریکا نے عراقی امور کے خصوصی نمائندے کو عہدے سے ہٹا دیا

بنگوریون سے حیفا تک؛ یمن کا اسرائیل کے اقتصادی و سلامتی مرکز پر حملہ

?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: عرب دنیا اور مقامی مزاحمت کی سطح پر غزہ کی

بھارت نے حملوں کے دوران شہریوں اور مساجد کو نشانہ بنایا۔ خواجہ آصف

?️ 9 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ

دریاؤں میں طغیانی سے سیلابی صورتحال، وزیراعظم بخوبی آگاہ ہیں۔ مصدق ملک

?️ 26 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا

صہیونی جیلیں فلسطینی بچوں کے لیے ذبح خانے

?️ 13 دسمبر 2022سچ خبریں:بچوں کی قاتل صیہونی حکومت فلسطینی بچوں کو بھی نہیں بخشتی

متعدد اتحاد سعودی عرب کی کمزوری کی علامت ہیں : یمن

?️ 9 اگست 2026سچ خبریں: یمن کی طرف سے ریاض کی جانب سے اس ملک

عرب ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں فلسطینی پرچم لہرانے پر عالمی رد عمل

?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں:الجزائر کی قومی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں نے عرب ورلڈ

’دہشتگرد جس قدر بزدلانہ کارروائیاں کریں گے، ریاست کے ردعمل میں اتنی ہی شدت آئے گی‘

?️ 10 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے اس عزم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے