24 نومبر احتجاج: گرفتار 40 مظاہرین کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج  نے پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں 24 نومبر کے احتجاج کے بعد گرفتار کیے گئے 40 مظاہرین کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج کے بعد درج کیے گئے مقدمات میں گرفتار 40 ملزمان کو تھانہ شمس کالونی کی پولیس نے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) میں پیش کیا۔

کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی، پولیس کی جانب سے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، ملزمان کے وکیل انصر کیانی نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے دلائل دیے۔

وکیل انصر کیانی نے کہا کہ تمام گرفتار ملزمان مزدور طبقے سے تعلق رکھتے ہیں، پولیس نے گھروں سے اٹھایا، متعدد ملزمان کو جن جگہوں سے گرفتار کیا گیا، ان کی ویڈیوز بھی موجود ہیں۔

بعد ازاں فاضل جج نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا.

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے 24 نومبر کو پشاور سے اسلام آباد تک مارچ نکالا گیا تھا، اس دوران مارچ کے شرکا کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں سے جھڑپ ہوئی، بعد ازاں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرکے اسلام آباد کی حدود سے بے دخل کر دیا تھا، اس دوران شرپسندوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور متعدد اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

پی ٹی آئی کے رہنمائوں نے فورسز پر براہ راست فائرنگ کرنے اور اپنے کئی کارکنوں کی اموات کا دعویٰ کیا تھا، تاہم اس حوالے سے کوئی ثبوت پیش نہیں کیے جاسکے، پولیس نے متعدد پی ٹی آئی رہنمائوں اور مارچ کے شرکا کے خلاف کئی مقدمات درج کرکے سیکڑوں مظاہرین کو گرفتار کرکے عدالتوں میں پیش کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

مشہور امریکی اداکارہ کی غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے بھوک ہڑتال

?️ 29 نومبر 2023سچ خبریں: امریکی ہالی ووڈ اداکارہ نے غزہ میں مستقل جنگ بندی

شہید نصراللہ کی فتح کی پیشینگویی سچ ثابت ہوگی : فیصل کرامی

?️ 17 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان میں الکرامہ تحریک کے سربراہ اور اس ملک کے

اسرائیل ایک تباہ حال معاشرہ ہے: صیہونی تحقیقی ادارہ

?️ 19 اپریل 2023سچ خبریں:یسرائیل ہیوم نے اس مرکز کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے

ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے کیوں ناکام ہوئے

?️ 20 اگست 2025ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے کیوں ناکام ہوئے امریکی ویب

پاکستان میں غیرقانونی طور رہائش پذیر افراد کو یکم نومبر تک ملک چھوڑنے کا حکم

?️ 3 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ

امریکی وزیر جنگ کی سینئر کمانڈرز کی میٹنگ کے لیے بے مثال کال

?️ 26 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی وزیر جنگ کے سینکڑوں سینئر فوجی کمانڈروں کے ورجینیا

اسرائیل کو جنگ اور عدم تحفظ کی وجہ سے 1.5 ارب ڈالر کا نقصان

?️ 11 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی ریگیم کے اہم اقتصادی شعبوں میں سے ایک، سیاحت

متاثرین کی بحالی ترجیح، مخالفین تنقید کرتے ہیں وزیراعلی کام کیوں کررہی ہے۔ مریم نواز

?️ 15 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے