?️
اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں کورونا کیسز کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ 24 مئی 2021 سے آؤٹ ڈور ریسٹورنٹس اور 5 فیصد سے کم مثبت شرح کے حامل اضلاع میں تعلیمی ادارے سمیت دیگر شعبوں کو مرحلہ وار کھول دیا جائے گا۔
این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جہاں لیفٹننٹ جنرل حمودالزمان نے بھی اجلاس کی مشترکہ صدارت کی، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت، وزیر صحت سندھ اور تمام وفاقی اکائیوں کے چیف سیکریٹریز نے ویڈیولنک کے ذریعے شرکت کی۔
بیان میں کہا گیا کہ اجلاس میں ملک میں کورونا کی صورت حال کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے۔این سی او سی نے 24 مئی 2021 سے اہم شعبوں کو ملک بھر میں تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا۔
آؤٹ ڈور ریسٹورنٹس رات 12بجے تک جبکہ کھانا ساتھ لے جانے کی سہولت 24 گھنٹے دستیاب ہوگی۔ سیاحت کا شعبہ کووڈ پروٹوکولز کی مکمل پاسداری کے ساتھ کھول دیا جائے گا اور صوبوں کو اس حوالے سے الگ ہدایات جاری کردی جائیں گی۔
تعلیمی ادارے مشروط کھول دیے جائیں گے جن اضلاع میں کیسز کی مثبت شرح 5 فیصد سے کم ہوگی وہاں ادارے کھولنے کی اجازت ہوگی۔
این سی او سی کے مطابق 27 مئی کو جائزہ لینے کے بعد یکم جون سے کھلے مقامات میں شادی کی تقریبات کی اجازت ہوگی تاہم شرکا کی تعداد 150 تک محدود ہوگی۔
این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گڈانی اور مسری شاہ انڈسٹریز کو 20 مئی سے کھول دیا جائے گا تاہم ماسک پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ کیسز والے مقامات پر لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔
بیان کے مطابق داخلی سفری اور لینڈ بارڈر منیجمنٹ کی پالیسی کو فی الحال برقرار رکھاجائے گا۔این سی او سی کا کہنا تھا کہ 27 مئی اور 7 جون کو تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں گے۔
قبل ازیں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا تھا کہ اس وقت ہسپتالوں میں 4 ہزار 500 مریض آکسیجن پر ہیں اور اگر فوری طور پر کئی شعبوں کو کھول دیتے ہیں تو مسئلہ ہوجاتا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ویکسینیشن کے ہدف کو پورا کرنا ہے اور عوام پر زور دیا کہ وہ ویکسین لگوائیں تاکہ حکومت پابندیاں ہٹانے میں آسانی ہوگی اور حالات معمول پر آئیں گے۔
اسد عمر نے کہا کہ خطے کے حوالے سے برطانیہ، امریکا اور یورپی ممالک کے جیسے حالات کا خوف تھا لیکن عوام اور انتظامیہ کا شکریہ کہ انہوں نے عیدالفطر کے دوران محنت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ عید سکون سے گزر گئی، اس وقت وائرس کے پھیلاؤ کے معمولی خدشات پیدا ہوائے تھے تاہم زیادہ بہتری آئی ہے۔
مشہور خبریں۔
الیکشن کمیشن کی 47 ارب جاری کرنے کی درخواست، وزارت ہچکچاہٹ کا شکار
?️ 28 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ سال ہونے
نومبر
اسرائیلی فوج کی اولڈ مینز بٹالین تشکیل دی جائے گی
?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: فوجیوں کی کمی کی جنگ کے تناظر میں اسرائیلی فوج
اگست
لندن کے ہسپتال بند؛ وجہ؟
?️ 5 جون 2024سچ خبریں: اسکائی نیوز نے اطلاع دی ہے کہ سائبر حملے کی وجہ
جون
یوم شہدائے پولیس پر اہم سیاسی رہنماؤں کے پیغامات
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: ملک بھر میں آج یوم شہدائے پولیس منایا جا رہا
اگست
کوئی سیاسی رہنما ہماری ذمہ دای کے حوالے سے ملنا چاہے تو ضرور ملاقات کریں گے، نگران وزیراعظم
?️ 12 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ اب
اکتوبر
کرم امن معاہدے کے دور رس نتائج آئیں گے، محسن نقوی
?️ 5 جنوری 2025 پشاور: (سچ خبریں) وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کرم
جنوری
امریکہ میں 6 جنوری کی طرح ہنگامہ آرائی کا امکان
?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں: امریکی کانگریسی پولیس کے سربراہ ٹام مینجر نے
جنوری
نتن یاہو خون کا پیاسا ہے: حماس
?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صہیونی ریاست کے وزیراعظم بنیامین
مئی