?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفرازڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بنچ نے 190ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا معطلی درخواستوں پر نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
سماعت کے دوران درخواست گزاروں کے وکلا بیرسٹر سلمان صفدر، نیازاللہ نیازی، علی بخاری، شعیب شاہین جبکہ نیب کی جانب سے سپیشل پراسیکیوٹر جاوید ارشد، پراسیکیوٹررافع مقصود اور دیگر عدالت پیش ہوئے۔
اس موقع پربانی پی ٹی آئی کی بہنیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاہور، عمر ایوب، فیصل جاوید اور دیگر پارٹی رہنما بھی کمرہ عدالت موجود تھے۔
سماعت شروع ہونے پر وکلاء و رہنماؤں کی کثیر تعداد روسٹرم پر آگئی جس پر چیف جسٹس نے بیرسٹر سلمان صفدر سے کہاکہ آپ اپنے بندوں کو کہیں پیچھے ہٹ جائیں،عدالت کا ایک ڈیکورم ہوتا ہے، اگر وہ نہیں ہوگا تو میں کیس نہیں سنوں گا، جس پر بیرسٹر سلمان صفدر نے کہاکہ ہم عدالت کے ڈیکورم کا مکمل خیال رکھیں گے اور روسٹرم پر موجود غیر ضروری وکلاء اور رہنما واہس نشستوں پر چلے گئے۔
دوران سماعت نیب سپیشل پراسیکیوٹر جاوید ارشد نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی درخواستوں پر تیاری کے لیے وقت مانگ لیا اور کہاکہ مجھے کل ہی سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کیا گیا ہے، تیاری کے لیے وقت دیا جائے، طویل والیمز کا کیس ہے، تیاری کے لیے کم از کم چار ہفتے کا وقت دیا جائے۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے کہاکہ سردار مظفر عباسی کی سربراہی میں نیب نے 5 جون کو پراسکیوشن ٹیم تعینات کی ہے، نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود نے کہا کہ وہ بھی بحث نہیں کریں گے،اس کیس میں خاتون کو بھی سزا ہے، خواتین کی عام طور پر عدالتوں سے سزا معطل ہو جاتی ہے، گزارش ہے ہمیں اپنا کیس شروع کرنے کا موقع دے دیں، شفافیت اس میں ہے کہ مجھے موقع دے دیں۔
سپیشل پراسیکیوٹرنیب نے کہاکہ مجھے بھی مناسب موقع ملنا چاہئے، میں اس کیس کا کبھی بھی حصہ نہیں رہا، مجھے موقع دے دیں تاکہ میں پڑھ کر ان کے کیس کے نوٹس لے لوں۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے کہاکہ آج کافی دنوں بعد کیس لگا ہے، پیر کو کیس رکھ لیں اور مجھے سن لیں، کیس بنا لیتے ہیں، اپیل میں کیوں بھاگ جاتے ہیں، کیس بنایا ہے تو آئیں کھیلیں، اس پر سپیشل پراسیکیوٹر جاوید ارشد نے کہاکہ بالکل کھیلیں گے، پراسکیوٹررافع مقصود نے کہاکہ اس کیس میں چودہ سال کی سزا ہے اس کو بھی عام کیس کی طرح ڈیل کریں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر جاوید ارشد کی جانب سے تیاری کے لیے مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی، جس پر وکلاء نے استدعا کی کہ آئندہ کی تاریخ دے دی جائے، اس پر قائم مقام چیف جسٹس سرفرازڈوگر نے کہاکہ تاریخ آرڈر میں کردیں گے۔
ادھر سماعت کے بعد بانی پی ٹی آئی کی بہن علمیہ خان نے عدالتی عملے سے کہاکہ جج صاحب کو کہیں ہم یہاں انتظار کر رہے ہیں، بڑی مہربانی ہو گی اگر وہ ہمیں آئندہ کی تاریخ دے دیں، جج صاحب کو زحمت نہ ہو تو انہیں یہ پیغام پہنچا دیں۔


مشہور خبریں۔
کیا پیر سے ملک بھر میں مکمل لاک ڈاون لگے گا
?️ 23 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نجی ٹی ویہ چینل کے ایک پروگرام میں
مارچ
عمران خان نے دوسرے صوبوں کے ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلہ چیلنج کردیا
?️ 14 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے
مارچ
عرب حکمرانوں کو فلسطینی عوام کے دفاع میں ایران سے سبق لینا چاہیے
?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں: 30 نومبر کو، 28 ویں کپ کے نام سے مشہور آب
دسمبر
حماس کو غیر مسلح کرنے کی بات غیر منطقی ہے، غزہ کے مستقبل کا فیصلہ فلسطینی کریں گے
?️ 5 اکتوبر 2025حماس کو غیر مسلح کرنے کی بات غیر منطقی ہے، غزہ کے
اکتوبر
ہم سعودی اتحاد کے ساتھ تمام قیدیوں کے تبادلے کے لیے تیار ہیں: یمن
?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت کی قومی قیدیوں کے امور کی
مئی
ملکی مسائل کے بارے میں نواز شریف کا بیان
?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے
جولائی
یورپ کے ہوائی اڈوں پر سائبر حملہ؛ درجنوں پروازیں متاثر، مسافروں کو شدید مشکلات
?️ 20 ستمبر 2025یورپ کے ہوائی اڈوں پر سائبر حملہ؛ درجنوں پروازیں متاثر، مسافروں کو
ستمبر
5 عرب ممالک نے شام کی عرب لیگ میں واپسی کی مخالفت کی
?️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:کئی عرب حکام نے وال اسٹریٹ جرنل کو بتایا کہ سعودی
اپریل