🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل کیس میں پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض اور ان کے صاحبزادے علی ریاض کے منجمد اثاثوں کی بحالی کی درخواست پر سماعت 16 اپریل تک ملتوی کردی۔
ملک ریاض اور علی ریاض کے وکیل فاروق ایچ نائیک احتساب عدالت کے روبرو پیش ہوئے، قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کروا دیا گیا۔
نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ہیڈ کوارٹر سے مجھے صرف جواب جمع کروانے کی ہدایت تھی، میں اس کیس میں دلائل نہیں دے سکتا اس کیس میں دوسری ٹیم نے دلائل دینے ہیں میرا اختیار نہیں ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ جس نے دلائل دینے تھے، ان کو آج عدالت پیش ہونا چاہیے تھا۔
احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ 16 اپریل کو دلائل ہوں گے اور فیصلہ بھی اسی دن ہوگا۔
عدالت نے کیس کی سماعت 16 اپریل تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ 19 مارچ کو 190 ملین پاؤنڈز کے القادر ٹرسٹ ریفرنس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ملک ریاض اور ان کے صاحبزادے علی ریاض کے منجمد اثاثوں کی بحالی کے معاملے پر نیب سے رپورٹ طلب کرلی تھی۔
دورانِ سماعت فاروق ایچ نائیک نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ منجمند اثاثوں میں اسکول بھی شامل ہیں جو ملک ریاض وغیرہ کی ذاتی ملکیت نہیں ہیں۔
جج نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا تھا کہ اس معاملے میں آپ کیا کہیں گے؟ جواب میں نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ جو ٹیم 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی پیروی کر رہی ہے وہ آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کردے گی۔
واضح رہے کہ یکم دسمبر 2023 کو نیب کی جانب سے ریفرنس دائر کیا گیا تھا، جس کے بعد 4 دسمبر کو احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈز کا القادر ٹرسٹ ریفرنس سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض، وزیر اعظم کے سابق معاونین خصوصی مرزا شہزاد اکبر اور زلفی بخاری اور دیگر تین افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے تھے۔
7 دسمبر 2023 کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں ملزمان ملک ریاض حسین، ان کے بیٹے احمد علی ریاض، مرزا شہزاد اکبر، ذولفی بخاری، فرحت شہزادی اور ضیا المصطفی نسیم کو عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ سے اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا تھا۔
8 دسمبر کو ملزمان ملک ریاض حسین، ان کے بیٹے احمد علی ریاض، مرزا شہزاد اکبر، زلفی بخاری، فرحت شہزادی اور ضیا المصطفیٰ نسیم کو عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ سے اشتہاری قرار دیے جانے کے بعد ان کے اشتہار جاری کردیے تھے۔
6 جنوری کو احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز کے القادر ٹرسٹ ریفرنس میں پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض سمیت ریفرنس کے 6 شریک ملزمان کو اشتہاری اور مفرور مجرم قرار دے دیا تھا۔
8 جنوری کو عدالت نے 190ملین پاؤنڈز ریفرنس میں اشتہاری 6 ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے تھے، اور نیب نے 6 اشتہاری ملزمان کے اثاثوں کی تفصیلات عدالت میں جمع کرادی تھیں، عدالت نے ملزمان کے ملکیتی اثاثے منجمند کرنے کا بھی حکم دے دیا تھا۔
20 جنوری کو القادر ٹرسٹ ریفرنس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت کے حکم نامے کے تحت ملک ریاض اور ان کے صاحبزادے کی تمام جائیدادیں، گاڑیاں اور بینک اکاؤنٹس منجمد کر دئیے گئے تھے۔
حکمنامے میں درج تمام جائیدادیں، گاڑیاں اور بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے تھے، ملک ریاض کی منجمد گاڑیوں میں لینڈ کروزر، بی ایم ڈبلیو شامل ہیں۔
مشہور خبریں۔
اداکارہ سعیدہ امتیاز اپنے کمرے سے مردہ حالت میں برآمد
🗓️ 18 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات نژاد امریکی و پاکستانی اداکارہ سعیدہ
اپریل
پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا
🗓️ 10 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے چین، پاکستان اقتصادی راہداری پر بھارتی
فروری
زمینی حملے میں حزب اللہ کی کیوں بالا دستی ہے؟صیہونی تجزیہ کار
🗓️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی عسکری اور اسٹریٹیجک امور کے ماہر فائز الدویری نے
اکتوبر
نیتن یاہو کے گینگ کی سفید فام بغاوت کا نام کیا ہے ؟
🗓️ 25 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے 2023 میں عدالتی اصلاحات کی وجہ سے
نومبر
سول ایوی ایشن کا آڈٹ، عالمی ہوابازی تنظیم کی ٹیم رواں ماہ پاکستان آئے گی
🗓️ 15 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او)
جنوری
وزیراعظم چوتھی نشست میں عوام کے سوالات کا براہ راست جواب دینے کیلئے تیار
🗓️ 28 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان ایک بار پھرچوتھی نشست میں
مئی
عمران خان کی گرفتاری کا معاملہ آسان ہو گیا
🗓️ 23 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ہماری
اگست
مسلم لیگ (ن) ایک بہت بڑا مافیہ تھا جو پنجاب پر حکمرانی کرتا رہا: فواد چوہدری
🗓️ 28 جنوری 2021مسلم لیگ (ن) ایک بہت بڑا مافیہ تھا جو پنجاب پر حکمرانی
جنوری