?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے وزیر اعظم کے دفتر سے پیر کو جاری بیان میں کہا گیا کہ شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی خصوصی دعوت پر شرم الشیخ کا دورہ کر رہے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ”وزیراعظم پاکستان، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، مصری صدر عبدالفتاح السیسی، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن اور دیگر عالمی رہنماؤں کی موجودگی میں غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں خصوصی شرکت کریں گے۔
نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ وفد میں شریک ہیں۔
غزہ معاہدے سے پاکستان کو امیدیں
بیان میں کہا گیا ہے، ”وزیرِ اعظم کی شرم الشیخ امن سربراہی اجلاس میں شرکت پاکستان کے فلسطینیوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے اور انہیں ہر قسم کی سیاسی و سفارتی مدد کی فراہمی کی عکاسی کرتا ہے۔
اس میں مزید کہا گیا ہے، ”پاکستان یہ توقع کرتا ہے کہ اس امن سربراہی اجلاس اور اس میں دستخط شدہ معاہدے کے بعد غزہ میں جاری مظالم کا سلسلہ رکے گا، غزہ سے اسرائیلی افواج کا انخلا ہو گا، فلسطینیوں کی اپنے گھروں کو واپسی ہو گی، ان کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی، قیدیوں کی رہائی ہو گی اور امن کے ساتھ ساتھ غزہ کی تعمیر نو ممکن ہو سکے گی۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان پر امید ہے کہ ایسے اقدامات سے نہ صرف مشرق وسطیٰ میں دیر پا امن کا دیرینہ خواب شرمندہ تعبیر ہو گا بلکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اور فلسطینیوں کی امنگوں کی ترجمانی کرتی ہوئی ایک آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں آئے گا۔
قبل ازیں اتوار کو مصری وزارت خارجہ نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں جنگ ختم کرنے سے متعلق ایک دستاویز اس تاریخی اجلاس کے دوران دستخط کے لیے تیار ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ کا بیان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شرم الشیخ کے لیے اتوار کے روز روانہ ہونے سے قبل اعلان کیا کہ ”غزہ میں جنگ ختم ہو چکی ہے‘‘۔
امریکی صدر پہلے اسرائیل جائیں گے۔ ان کے پہنچنے کا وقت حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی متوقع رہائی کے فوراً بعد رکھا گیا ہے۔ وہ اسرائیلی پارلیمان سے خطاب کریں گے اور اس کے بعد مصر جائیں گے۔
جب ایئر فورس ون کے طیارے میں صحافیوں نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ پُراعتماد ہیں کہ اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے درمیان جنگ ختم ہو چکی ہے، تو انہوں نے کہا،”جنگ ختم ہو چکی ہے۔ ٹھیک ہے؟ آپ سمجھ رہے ہیں نا؟‘‘
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریش نے اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے جبکہ برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر، اطالوی وزیرِاعظم جورجیا میلونی اور اسپین کے پیڈرو سانچیز بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔
فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں اور ترک صدر رجب طیب ایردوآن بھی شرم الشیخ اجلاس میں ہوں گے۔ اردن کے شاہ عبداللہ دوم کی شرکت کی بھی متوقع ہے۔
یورپی کونسل کے صدر انٹونیو کوسٹا اجلاس میں یورپی یونین کی نمائندگی کریں گے۔
بھارت کی نمائندگی وزیر مملکت برائے امورِ خارجہ کرتی وردھن سنگھ کریں گے، کیونکہ وزیراعظم نریندر مودی نے کم وقت میں دعوت نامہ موصول ہونے کی وجہ سے مصر کی دعوت قبول نہیں کی۔
حماس نے واضح کیا ہے کہ وہ اس کانفرنس شامل نہیں ہو گی۔ اسی طرح اسرائیل بھی کل اس سمٹ میں غیر حاضر رہے گا۔


مشہور خبریں۔
بشار اسد کی اہلیہ نے خاموشی توڑ دی
?️ 17 فروری 2025 سچ خبریں:بشار اسد کی اہلیہ نے طویل خاموشی کے بعد پہلی
فروری
پیپلز پارٹی کا پنجاب حکومت سے زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ
?️ 18 ستمبر 2025کراچی (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب حکومت سے صوبے میں
ستمبر
جنگ بندی کا معاہدہ اسرائیل کی توہین ہے: بن گویر
?️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیل کے داخلی سلامتی کے وزیر اٹمر بن گوبر نے
جنوری
صارفین کو کھانا پکانے کے اوقات میں بلا تعطل گیس فراہم کی جائے
?️ 29 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے گھریلو صارفین کو کھانا پکانے کے
ستمبر
مقبوضہ شمالی فلسطین کی صورتحال؛صیہونی میڈیا کی زبانی
?️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ شمالی فلسطین سے
ستمبر
رئیسی کا دورۂ روس امریکی تخریب کاری کے خلاف ایک اہم قدم ہے: پاکستانی محقق
?️ 21 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان ڈیولپمنٹ اینڈ کمیونیکیشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے
جنوری
سپریم جوڈیشل کونسل کا دائرہ اختیار نہیں کہ وہ ریٹائرڈ ججز کیخلاف کارروائی کرے،جسٹس (ر)مظاہر نقوی
?️ 16 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر)مظاہر نقوی نے
فروری
بلوچستان: خواتین کو بااختیار بنانے کیلیے اقدامات، ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کو اسکوٹیز دینے کا فیصلہ
?️ 27 نومبر 2024 کوئٹہ: (سچ خبریں) حکومت بلوچستان نے خواتین کو بااختیار بنانے کے
نومبر