🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے سیاحت کے فروغ کے لیے 14 سال بعد اسلام آباد سے ایئر سفاری پرواز بحال کردی پی آئی اے کی پہلی ایئر سفاری فلائٹ جس میں 13 ممالک کے 91 سیاح سوار تھے، ہفتے کے روز اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اسکردو کے لیے روانہ ہوئی۔
ایئر سفاری فلائٹ اسکردو میں لینڈنگ سے قبل پاکستان کی سب سے بلند ترین چوٹی کے-ٹو سے نانگا پربت، براڈ پیک گلیشیئر پر پرواز کرے گی اور پھر اسلام آباد واپس آئے گی۔
پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کے خوبصورت پہاڑی سلسلے کو دیکھنے کے لیے جوش و خروش کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ ایئر سفاری سیاحوں میں مقبول ہے اور اس سے پاکستان میں سیاحت کے فروغ میں مدد ملے گی۔
پی آئی اے اسلام آباد سے اسکردو کے لیے ہفتے میں ایک مرتبہ ایئر سفاری پرواز چلائے گی، دوران پرواز سیاح 13 مقامات دیکھیں گے اور اس کا یک طرفہ کرایہ 25 ہزار روپے ہوگا۔شیڈول کے مطابق، سیاح ڈیڑھ گھنٹہ اسکردو میں گزاریں گے جس کے بعد وہ واپس اسلام آباد روانہ ہوں گے۔
پی آئی اے نے حال ہی میں سیدو شریف کے لیے اپنی پرواز کا آغاز کیا تھا جبکہ لاہور سے اسکردو کے لیے پی آئی اے کی پروازیں بھی شروع کی گئی ہیں۔
اس سے قبل پی آئی اے نے شمالی علاقوں میں موسم کی خراب صورتحال کی وجہ سے اپنی افتتاحی سفاری پرواز ایک ہفتے کے لیے منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا، پہلی ایئر سفاری پرواز 12 جون کو روانہ ہونی تھی جو 19 جون کو ہوئی۔ترجمان پی آئی اے نے کہا تھا کہ دنیا کی بلند ترین چوٹیوں کو دیکھنے کے لیے موسم کی صورتحال ٹھیک ہونا اہم ہے۔
مشہور خبریں۔
لبنان میں صہیونی جاسوس کی گرفتاری کی تفصیلات
🗓️ 26 جنوری 2025سچ خبریں:لبنان کے ذرائع نے صہیونی حکومت کے ایک جاسوس کی گرفتاری
جنوری
طالبان اقتدار میں کیسے آئے؟
🗓️ 16 اگست 2021سچ خبریں:طالبان نےافغانستان پر بین الاقوامی اتحاد کی 20 سالوں کی لشکر
اگست
نیٹو کی روس کو دھمکی
🗓️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:نیٹو کے سکریٹری جنرل نے جوہری ہتھیاروں سے متعلق روسی صدر
اکتوبر
غزہ میں داخل ہونے والے صیہونی فوجی کہاں چھپتے ہیں؟
🗓️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: شائع شدہ خبروں میں غزہ کی پٹی کے مختلف محوروں
نومبر
اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے موساد کے سربراہ کو اسرائیل کا نیا سلامتی مشیر مقرر کردیا
🗓️ 12 جولائی 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے موساد کے
جولائی
اسلامی جہاد کے سکریٹری جنرل کی لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے اہم ملاقات، اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے پر زور دیا
🗓️ 28 مئی 2021بیروت (سچ خبریں) فلسطینی تحریک، اسلامی جہاد کے سکریٹری جنرل زیاد النخالہ
مئی
فلسطین کے لیے امدادی مہمات کی تشکیل میں شہید امیر عبداللهیان کا کردار
🗓️ 8 جون 2024سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ شہد حسین امیرعبداللہیان علاقائی سطح
جون
درگاہ ابراہیمی میں فلسطینیوں کے قتل عام کی 29 برسی
🗓️ 25 فروری 2023سچ خبریں:25 فروری 1994 جمعہ کی صبح، 15 رمضان المبارک تھی جب
فروری