‏کراچی کے  لوگ بھیک نہیں حق مانگ رہے ہیں: اسدعمر

اسد عمر نے پارٹی میں گروپ بندی کا تاثرمسترد کر دیا

🗓️

کراچی (سچ خبریں)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے کہا ہے کہ کراچی کی مردم شماری کا دیرینہ گلہ دور کیا جارہا ہے انصاف کے ساتھ کراچی کی مردم شماری کرائیں گے،  کراچی کےلوگ بھیک نہیں اپناحق مانگ رہے ہیں یہ ‏ناانصافی اور ظلم کراچی کےساتھ برداشت نہیں کیا جائےگا۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ کراچی کی مردم شماری کادیرینہ گلہ دورکیا جا رہا ‏ہے دسمبر 2022 تک نئی مردم شماری مکمل کردی جائےگی، وزیراعظم نےفیصلہ کیاہےہر5سال بعدمردم شماری ‏کرائی جائےگی نئی مردم شماری ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پرمبنی ہوگی پورےانصاف کےساتھ کراچی کی مردم شماری ‏کرائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پوری جدوجہد میرٹ اور انصاف کیلئے ہے شکایت آئی کراچی کی نوکریاں کراچی ‏والوں کو نہیں مل رہیں تاہم وفاقی کی بھرپورمعاونت سےکراچی کی ترقی کاسفرشروع ہوچکاہےگرین لائن بس میں ‏صرف 10سے12دن کاکام باقی رہ گیاہے اور آئندہ 2ہفتےمیں وزیراعظم عمران خان کراچی کادورہ کریں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ میں چلنےوالےنظام سےعام آدمی کوحقوق نہیں مل رہے سندھ حکومت کے نئے ‏بلدیاتی نظام کومستردکرتےہیں سندھ حکومت نےجعلی مقامی حکومت کااعلان کیا کراچی کی مقامی حکومت ‏کے اختیارات سندھ حکومت نےچھین لیے اسلام آبادمیں صحت اورتعلیم سمیت ترقیاتی پروگرام مئیر کے پاس ہوگا ‏لیکن کراچی کے مئیر کے پاس میں ان میں سےایک چیز بھی نہیں ہوگی۔

مشہور خبریں۔

بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے اسرائیل میں سفارت خانہ کھولنے کے احکامات صادر کردیئے

🗓️ 1 اپریل 2021بحرین (سچ خبریں)  خلیجی ریاست بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ

گالانت اور نیتن یاہو دفتر کے سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپ

🗓️ 10 نومبر 2024سچ خبریں:ایک عبرانی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر دفاع یوآو

جنین استقامتی آپریشن قابضین کے ساتھ تنازعات کا آغاز ہے: فلسطینی

🗓️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:    فلسطینی گروہوں نے جنین میں الجلمہ کراسنگ کے قریب

امریکہ میں نسل پرستی کا سلسلہ جاری،افریقی تاریخ پڑھانا ممنوع!

🗓️ 28 جنوری 2023سچ خبریں:فلوریڈا کے حکام نے حال ہی میں نسل پرستی کا ثبوت

’یہ نہیں ہو سکتا کوئی جج ادارے کی ساکھ تباہ کر کے مستعفی ہوجائے‘، جسٹس مظاہر نقوی کو نوٹس جاری

🗓️ 11 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

کابینہ نے الیکشن کے کس ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی

🗓️ 10 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے دو رہنماؤں، سابق وزیر خزانہ

امریکہ میں قید آصف مرچنٹ کے بارے میں مزید تفصیلات

🗓️ 8 اگست 2024سچ خبریں: امریکہ میں گرفتار پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کے بارے میں

حماس کے راکٹوں نے صیہونیوں کی اتھارٹی کو کیا بے نقاب 

🗓️ 7 اپریل 2025سچ خبریں: اسرائیل کی ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ یائر گولن نے اعلان کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے