?️
پنجاب (سچ خبریں) ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب میں لاک ڈاؤن 16مئی سے بڑھا کر 24 مئی تک کرنے پر غور کیا جارہا ہے تاہم لاک ڈاؤن مزید بڑھائے جائے گا یا نہیں فیصلہ این سی او سی کے اجلاس میں ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ، محکمہ داخلہ و محکمہ صحت نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ لاک ڈاؤن مزید ایک ہفتہ بڑھانے سے کافی حد تک معاملات بہتر ہوسکتے ہیں۔
دوسری جانب ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12,530 ٹیسٹ کئے گئے، اب تک کل 4,813،940 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، پنجاب میں کورونا وائرس کے 483 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، لاہورمیں 196، قصور 8، شیخوپورہ 5، راولپنڈی 6، چکوال 1، مظفرگڑھ 5، گوجرانوالہ میں 13 ، سیالکوٹ 1، ملتان 36، خانیوال 8، لیہ 2، ڈیرہ غازی خان 1، وہاڑی میں 20، فیصل آباد 107، چنیوٹ 4، ٹوبہ ٹیک سنگھ 3، جھنگ 1 رحیم یار خان میں 9، سرگودھا 21، میانوالی 2، بہاولنگر 2، بہاولپور 18، لودھراں 7، بھکر 4، ساہیوال 2، اور اوکاڑہ میں 1 کیس رپورٹ ہوئے اور مجموعی طور پر کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 24 ہزار 589 ہوگئی ہے۔
پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہور میں مزید 16 ہلاکتیں ہوئی ہیں اور شہر میں اموات کی کل تعداد 3822 ہو چکی ہے، جب کہ صوبے بھر میں کورونا وائرس سے مزید 40 ہلاکتوں کے بعد اموات کی کل تعداد 9322 ہوچکی ہے، اور کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 283,524 ہو چکی ہے۔


مشہور خبریں۔
فیس بک اور انسٹاگرام کے خلاف یورپی کمیشن کی کارروائی
?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: یورپی یونین کمیشن نے میٹا کمپنی کا کیس دوبارہ کھول دیا
مئی
اسلام آباد خودکش دھماکا: بار ایسوسی ایشنز کی ہڑتال، عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ
?️ 12 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت کے ضلع کچہری میں گزشتہ روز
نومبر
یمن جنگ میں اقوام متحدہ کا کردار
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں:صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر خالد آل الشیف
جولائی
امریکی جاسوسی کے انکشافات پر مغربی ممالک کا ردعمل
?️ 2 جون 2021سچ خبریں:امریکہ کی جانب سے اپنے اتحادی ممالک کی جاسوسی کیے جانے
جون
اسلام آباد ہائیکورٹ: پی او آر کارڈ ہولڈر افغان مہاجرین کے انخلا پر حکم امتناع کی استدعا مسترد
?️ 17 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پروف آف رجسٹریشن (پی
جولائی
مظاہروں اور ہڑتالوں نے ایک بار پھر فرانس کو لپیٹ میں لے لیا
?️ 7 اپریل 2023جرمنی کے Tagschau اخبار نے ایک مضمون میں لکھا کہ فرانس میں
اپریل
اسرائیل کی سازش پر بیری کا فیصلہ کن جواب
?️ 25 مارچ 2025سچ خبریں: گذشتہ ہفتوں میں لبنان کی حکومت اور صدارت کی کمزوری
مارچ
وزیر اعظم نے عید خاموشی سے منانے کی تاکید کی
?️ 13 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی
مئی