?️
اسلام آباد (سچ خبریں) علاقائی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پاکستان نے اپنے آئل ٹینکرز کی آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ کے معاملے پر ایران سے رابطہ کیا ہے، جس کی تصدیق سینئر حکام نے کی ہے۔
سینئر حکام نے دنیا نیوز کو بتایا کہ پاکستانی حکام ایران سے رابطے میں ہیں تاکہ پاکستانی جہازوں کو اس اہم سمندری راستے سے گزرنے کی اجازت حاصل کی جا سکے۔ حکام کے مطابق اگر تہران کے ساتھ اس حوالے سے کوئی مفاہمت طے پا جاتی ہے تو اس وقت اجازت کے منتظر پاکستان کے آئل ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر سکیں گے۔
ذرائع کے مطابق کم از کم دو پاکستانی جہاز اجازت ملتے ہی روانگی کے لئے تیار کھڑے ہیں۔ آبنائے ہرمز دنیا کے اہم ترین سمندری راستوں میں شمار ہوتی ہے جو خلیج فارس کو خلیج عمان اور دیگر عالمی سمندری راستوں سے ملاتی ہے، اور عالمی توانائی کی ترسیل میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔
حکام نے یہ بھی انکشاف کیا کہ بھارت نے بھی اپنے جہازوں کی گزرگاہ کے حوالے سے ایران سے رابطہ کیا تھا، جس کے بعد بھارتی ایل این جی کارگو جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت مل گئی۔
سینئر حکام کے مطابق معمول کے حالات میں پاکستان کی تیل بردار کھیپیں آبنائے ہرمز کے راستے چار دن میں ملک پہنچ جاتی ہیں، تاہم موجودہ صورتحال کے باعث متبادل طور پر بحیرہ احمر کے راستے آنے والی کھیپوں کو پاکستان پہنچنے میں تقریباً بارہ دن لگ رہے ہیں۔
یہ پیش رفت ظاہر کرتی ہے کہ خطے میں بدلتی سکیورٹی صورتحال کے باعث توانائی کی ترسیل اور سمندری راستوں کے حوالے سے ممالک کو بڑھتے ہوئے لاجسٹک اور اسٹریٹجک چیلنجز کا سامنا ہے۔


مشہور خبریں۔
سعودی پرچم کی تبدیلی افواہ یا حقیقت؟
?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:سعودی حکومت کی جانب سےاس ملک کے جھنڈے کو تبدیل کرنے
فروری
ترکی کی 3,250 سیکیورٹی فورسز قطر بھیجی جائیں گی
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں: سلیمان سویلو نے ترکی کے جنوبی ساحلی شہر انطالیہ میں
جنوری
ایران جانے والے پاکستانیوں کے لئے ایک خوشخبری سامنے آگئی
?️ 9 دسمبر 2021چاغی(سچ خبریں) چاغی عوام کیلئے پاک ایران کے ایک نئے راستے راجئے
دسمبر
کراچی: نسلہ ٹاور طرز کے مزید پروجیکٹس کا انکشاف
?️ 11 جنوری 2022کراچی(سچ خبریں) شہر قائد میں نسلہ ٹاور طرز کے مزید 16 غیر
جنوری
ایران پاکستان سرحدی واقعات کے بارے میں بائیڈن کی مداخلت
?️ 19 جنوری 2024سچ خبریں:ایران پاکستان سرحدی واقعے کے بارے میں اپنی مداخلت کے ساتھ،
جنوری
بھارت اور پاکستان کے 8 اداکاروں میں سے صرف مجھے ’دی کراؤن‘ کیلئے چنا گیا، ہمایوں سعید
?️ 22 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) نامور اداکار ہمایوں سعید نے انکشاف کیا کہ نیٹ
فروری
اداکار علی رحمٰن خان پہلی بار خواجہ سرا کا کردار ادا کرنے کو تیار
?️ 21 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ اور ڈراما ’سرِراہ‘ کے بعد
مئی
یورپ میں اسرائیل سے نفرت عروج پر
?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں: Ynet نیوز سائٹ نے یورپی یہودی یونین کے سربراہ کے
نومبر