ہماری جماعت کی ترجیح جلد انتخابات ہیں:اسحاق ڈار

?️

لندن(سچ خبریں)سابق وزیر اعظم نوازشریف کے سمدھی اورمسلم لیگ( ن) کے راہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کوئی بھی حکومتی اتحاد ڈیڑھ سال حکومت میں رہنے نہیں آیا ہماری جماعت کی ترجیح جلد انتخابات ہیں. نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران ان سے پوچھا گیا کہ حکومتی وزرا ایسے بیانات دے چکے ہیں کہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی تو ان کا جواب تھا کہ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ہم اکتوبر سے پہلے الیکشن نہیں کروا سکتے.
انہوں نے کہا کہ ترجیح یہی تھی جب ہم خود ہی کہہ رہے ہیں کہ الیکشن چوری کا تھا تو ہمیں چاہیے تھا سب لوگ نئے الیکشن میں جائیں، جو بھی ہوا اسے بھول جائیں.انہوں نے کہا کہ حکومتی وزرا کی رائے پارٹی پالیسی نہیں ہے پارٹی کے تاحیات قائدنواز شریف چاہتے تھے کہ جتنی جلدی ہوسکے صاف اور شفاف الیکشن ہو تاکہ عوام کو موقع ملے کہ وہ اپنے مرضی کے نمائندے چنے.

اسحاق ڈار نے کہاکہ ہماری ترجیح وہی ہے جو میاں نواز شریف صاحب کے بیانات تھے کہ جتنی جلدی ہوسکے گا ہم الیکشن کی طرف جائیں گے ملک کے ضروری معاملات کو ہینڈل کریں گے ابھی بھی ان کی ترجیح وہی ہے ڈیڑھ سال میں بہت کچھ ہوسکتا ہے. انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کارکردگی دکھاتے تو پھر شاید ہم صبر کر کے پورے پانچ سال انتظار کرتے یہ اپوزیشن، مسلم لیگ (ن )اور دیگر اتحادیوں، کے لیے مشکل فیصلہ تھا مہنگائی اور معاشی بحران کو مدنظر رکھ کے ’اپوزیشن اور مسلم لیگ( ن) نے فیصلہ کیا کہ ہم اسے روکیں.
انہوں نے کہا کہ ضروری کام کر کے ہم نے انتخابات کی طرف جانا ہے میں نہیں سمجھتا کہ کوئی بھی اتحادی اس لیے آیا ہے کہ ہم نے پورا ڈیڑھ سال حکومت میں رہنا ہے‘اسحاق ڈار نے کہا کہ نئے پروگرام کے لیے آئی ایم ایف سے آنکھ سے آنکھ ملا کر بات کرنا ہوگی انہوں نے کہا کہ رواں پروگرام کے لیے بدترین مذاکرات کیے گئے آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک والے کون ہیں ہمیں بتانے والے کہ ہمارا روپیہ کہاں ہونا چاہیے؟

مشہور خبریں۔

یمن میں جنگ بندی کا خاتمہ

?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:   یمن میں دو ماہ کی جنگ بندی ملک کے لیے

کپاس کی پیداوار میں 60 فیصد کی بڑی کمی

?️ 4 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) سندھ اور پنجاب سے گزشتہ ماہ اگست میں کپاس

نیتن یاہو اور کاٹز جنوبی شام کے تنازع پر خاموش کیوں ہیں؟

?️ 30 نومبر 2025سچ خبریں:  عبرانی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی سیاسی حلقے، خاص

کرپشن کیس: پی ٹی آئی کے علی محمد خان ریمانڈ پر جیل منتقل

?️ 30 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما علی

قومی اسمبلی نے کس کے حق میں کیا فیصلہ

?️ 6 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ایوان بالا میں اسلام آباد کی نشست پر اپ

نیتن یاہو نے خفیہ ملاقاتوں میں فلسطینی اتھارٹی کے بارے میں کیا کہا؟

?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ

پوٹن نے یوکرین کے معاملے میں مغرب کی کمزوریوں کو کیا بے نقاب

?️ 17 فروری 2022سچ خبریں: روسی اخبار ڈیلی ٹیلی گراف نے اپنے ایک مضمون میں لکھا

کشمیری کی آزادی کی صورت میں سید علی گیلانی کا خواب جلد پورا ہوگا: صدر مملکت

?️ 2 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے