?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے 4 ماہ میں پہلی بار ہفتہ وار مہنگائی 40 فیصد سے اوپر پہنچا دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس)کی جانب سے جاری اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 16 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 41.9 فیصد رہی، اس کی بنیادی وجہ گیس کی قیمتوں میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں 1100 فیصد سے زائد کا اضافہ ہے۔
دیگر اشیا جن کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ان میں سگریٹ (94.5 فیصد)، آٹا (86.4 فیصد)، پسی مرچ (81.7 فیصد)، ٹوٹا باسمتی چاول (76.7 فیصد)، لہسن (63.6 فیصد)، ایری 6/9 چاول (61.9 فیصد)، چائے (54.6 فیصد)، گڑ (51 فیصد)، اور چینی (50 فیصد) شامل ہیں۔
اس کے برعکس پیاز کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 36.2 فیصد تنزلی ہوئی، اس کے علاوہ ٹماٹر (14 فیصد)، سرسوں کا تیل (3.95 فیصد)، گھی (2 فیصد) اور چنے کی دال (0.5 فیصد) کی قیمت کم ہوئی۔
ہفتہ وار بنیادوں پر ضروری اشیا کی قیمتوں میں رد و بدل کا اندازہ لگانے کے لیے حساس قیمت انڈیکس (ایس پی آئی) کو استعمال کیا جاتا ہے، ہفتہ وار مہنگائی میں پچھلے ہفتے کے مقابلے میں بھی زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے، جو پچھلے ہفتے میں صرف 0.73 فیصد سے بڑھ کر 11 نومبر تا 17 نومبر کے ہفتے میں 10 فیصد تک پہنچ گئی۔
خیال رہے کہ ایس پی آئی کے تحت 51 ضروری اشیا کی قیمتیں ملک کے 17 شہروں کی 50 مارکیٹوں سے جائزہ لینے کے لیے حاصل کی جاتی ہیں۔
پی بی ایس کے اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 25 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 13 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 13 اشیا کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
جن اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار سب سے زیادہ اضافہ ہوا ان میں گیس (480 فیصد)، چائے کے پیکٹ (8.9 فیصد)، دال مسور (5.3 فیصد)، چکن (4 فیصد)، لہسن (3 فیصد)، پاوڈر نمک (2.9 فیصد)، آٹا (2.6 فیصد)، تیار چائے (2.07 فیصد)، ایل پی جی (2.03 فیصد) اور آلو (2 فیصد) شامل ہیں۔
دوسری جانب جن اشیا کی قیمتوں میں سب سے زیادہ کمی آئی ہے ان میں بجلی (-16 فیصد)، ٹماٹر (-11.2 فیصد)، چینی (-4.2 فیصد)، ڈیزل (-2.2 فیصد)، پیاز (-1.49 فیصد)، گھی (-1.39 فیصد)، پیٹرول (-0.73 فیصد)، کوکنگ آئل (-0.65 فیصد) شامل ہیں۔
ایس پی آئی کے اعدادوشمار کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مہنگائی مئی کے شروع میں ریکارڈ 48.35 فیصد تک پہنچ گئی تھی لیکن پھر اگست کے آخر میں 24.4 فیصد تک کم ہو گئی تھی اور اب گزشتہ ہفتے 40 فیصد سے اوپر جا پہنچی۔
یکم نومبر سے نگران حکومت نے گیس کی قیمتوں میں 194 فیصد اضافہ کردیا، علاوہ ازیں پروٹیکٹڈ صارفین اور نان-پڑوٹیکٹڈ صارفین کے لیے گیس کی مقررہ ماہانہ قیمتوں میں 3900 فیصد تک غیرمعمولی اضافہ کردیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ زمین، ہوا اور سمندر سے صیہونی جارحیت کی زد میں
?️ 21 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے ہمہ گیر حملوں
مئی
کیا صیہونی 7 اکتوبر کی شکست کو بھولا پایئں گے ؟
?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں:دائیں بازو کے صہیونی کارکن تل تسوما نے اعتراف کیا کہ
نومبر
داعش کا کھیل ختم ہوا
?️ 6 اگست 2023سچ خبریں:داعش کی جانب سے گروپ کے سربراہ ابو الحسین القرشی کی
اگست
مراکش کی زیڈ جنریشن کے کیا مطالبات ہیں،احتجاجی مظاہرے جاری
?️ 5 اکتوبر 2025مراکش کی زیڈ جنریشن کے کیا مطالبات ہیں،احتجاجی مظاہرے جاری مراکش میں
اکتوبر
یوکرین کے لیے نیا امریکی امدادی پیکج
?️ 28 جون 2023سچ خبریں:روس میں ویگنر کی بغاوت کے خاتمے کے تین دن بعد،
جون
یوکرین کو 2026 میں جاری جنگ کے لیے تیار رہنا چاہیے: امریکہ
?️ 20 دسمبر 2025سچ خبریں:امریکہ کے نائٹو نمائندہ میتھیو وائٹیکر نے خبردار کیا ہے کہ
دسمبر
کریک ڈاؤن میں تیزی، ایک دن میں ساڑھے 5 ہزار سے زائد تارکین وطن کو افغانستان بھیج دیا گیا
?️ 8 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) غیر قانونی تارکین وطن کی افغانستان واپسی کا
اپریل
ریاض آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ ؛سعودی حکام کی تصدیق
?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی ذرائع نے ریفائنری میں آگ لگنے کا ذکر کرتےہوئے ریاض
مارچ