🗓️
کراچی(سچ خبریں) شہر قائد کے رہائشیوں کا طویل انتظار ختم ہوا، شہر قائد میں گرین لائن کے سفر کا آغاز ہو گیا ہے بس سروس ابتدائی طور پر صبح آٹھ بجے سے دوپہر بارہ بجے تک چلے گی۔ دس جنوری سےگرین لائن بس سروس مکمل فعال ہوگی وزیراعظم عمران خان نے 10 دسمبر کو گرین لائن منصوبے کا افتتاح کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق گرین لائن میں سفر کا آغاز ہوگیا ہے، سرجانی ٹاؤن بس ڈپو سے پہلی مسافر بس نمائش چورنگی کیلئے روانہ ہوئی۔پہلے مرحلے میں بائیس اسٹیشنز میں سے گیارہ اسٹیشن فعال کیے گئے ہیں، مسافروں کے لئے کم سے کم کرایہ پندرہ روپے سے پچپن روپے مقرر ہے۔
بس سروس ابتدائی طور پر صبح آٹھ بجے سے دوپہر بارہ بجے تک چلے گی، اس دوران پندرہ دن آزمائشی طور پر اسی میں سے صرف پچیس بسیں چار گھنٹے کیلئے چلائی جائیں گی، دس جنوری سےگرین لائن بس سروس مکمل فعال ہوگی۔رپورٹ کے مطابق پاور ہاؤس، نمائش اسٹیشز سمیت11 اسٹیشنز پر تعمیراتی کام جاری ہے جبکہ پٹیل پاڑہ، ناظم آباد،گلبہار اسٹیشنزپر تعمیراتی کام باقی ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 10 دسمبر کو گرین لائن منصوبے کا افتتاح کیا تھا، اس موقع پر گورنرسندھ عمران اسماعیل ، وفاقی وزرا اسد عمر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔گرین لائن راہداری 22 کلومیٹر طویل ہے اور ہر بس میں 200 سے 250 افراد کے سفر کرنے گنجائش موجود ہے، منصوبے کے پہلے فیز کی بحالی کے لیے 80 بسیں مختص ہوں گی۔
مشہور خبریں۔
جنوبی نابلس میں صہیونیوں کا فلسطینیوں پر حملہ؛درجنوں افراد زخمی
🗓️ 14 اگست 2021سچ خبریں:نابلس کے جنوب میں بیتا قصبے میں صیہونی آبادکاری خلاف ہونے
اگست
صیہونیت مخالف عالمی تحریک، اس بار طلباء انتفاضہ
🗓️ 7 مئی 2024سچ خبریں: دنیا کی اقوام کے اتحاد ، امریکہ میں طلباء انتفاضہ
مئی
پائلٹوں اور افسروں کے بعد صیہونی ڈاکٹر بھی اسرائیلی ہڑتالوں میں شامل
🗓️ 8 اگست 2023سچ خبریں:ایک متعلقہ رپورٹ میں، عبرانی اخبار Haaretz نے لکھا کہ ڈاکٹروں
اگست
کورونا ویکسین لگوانے کے لئے 15 ستمبر تک کی مہلت ہے
🗓️ 4 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) محکمہ صحت پنجاب نے ویکسین لگوانے کے لئے صرف
ستمبر
عراق کے وزیر اعظم کے عہدے کے لیے ممکنہ امیدوار
🗓️ 12 مارچ 2022سچ خبریں:ممتاز عراقی عالم دین محمد باقر صدر کےاکلوتے بیٹےجعفر محمد باقر
مارچ
وزیر داخلہ کا اہم بیان، پاکستان میں کسی کو مداخلت نہیں کرنے دیں گے
🗓️ 18 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اہم بیان
اگست
صیہونی سابق فوجی افسر کا حالیہ جنگ کے بارے میں اہم اعتراف
🗓️ 26 جون 2021سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے ایک سابق افسر نے حماس کو "تل ابیب
جون
جنگ شروع ہونے کے بعد سے ہماری فوج میں 6 گنا اضافہ ہوا:یوکرینی صدر
🗓️ 23 مئی 2022سچ خبریں:یوکرین کے صدر نے اعلان کیا کہ روس کے ساتھ جنگ
مئی