🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ ٹیم کے دوروں کی منسوخی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کیویز اور انگلش بورڈز کے خلاف کارروائی کیلئے وکلا سے مشورہ کرینگے اس وقت پاکستان کے خلاف ایک مخصوص عالمی لابی مصروف ہے۔
کیویز اور انگلش ٹیموں کا پاکستان میں سیریز کھیلنے سے انکار پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ دوروں کی منسوخی سے پاکستان ٹیلی ویژن کو کروڑوں کا نقصان ہوا۔فواد چوہدری نے ان خیالات کا اظہار اپنے ٹوئٹ میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں بورڈز کے خلاف کارروائی کےلیے وکلا سے مشورہ کریں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان کے خلاف ایک مخصوص عالمی لابی مصروف ہے لیکن ہمیں جھکانے کی خواہش رکھنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
انہوں نے پاکستان مخالف قوتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جھکانے کی خواہش رکھنے والے یہ غلط فہمی جلد دور کرلیں گے۔خیال رہے کہ تین روز قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلی جانی تھی جو نیوزی لینڈ کے اچانک انکار اور واپس جانے کے فیصلے کی وجہ سے منسوخ ہوگئی تھی جب کہ گزشتہ روز انگلینڈ نے بھی دورہ پاکستان منسوخ کردیا۔
مشہور خبریں۔
متحدہ عرب امارات یمن میں دہشت گرد گروہوں کا بڑا اسپانسر
🗓️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں: یمنی تھنک ٹینک ہانا عدن نے اپنے سیاسی حریفوں کو
دسمبر
مغربی ممالک میں مہنگائی ان کی اپنی غلطیوں کا نتیجہ ہے: پیوٹن
🗓️ 10 جون 2022سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس
جون
ہفتہ وار مہنگائی اضافے کے بعد 29.6 فیصد ریکارڈ
🗓️ 28 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کے
اکتوبر
ملک بھر میں کورونا سے مزید 39 افراد انتقال کر گئے
🗓️ 11 فروری 2022لاہور (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے
فروری
عراق میں سردار سلیمانی کے بارے میں منظوم کتاب کی اشاعت
🗓️ 3 نومبر 2021سچ خبریں: عراقی مہاکاوی شاعر نے کان یدری (وہ جانتا تھا) کی نظموں
نومبر
ترکی کی ایک بار صیہونی جارحیت کی زبانی مذمت
🗓️ 17 نومبر 2023سچ خبریں: ترک وزیر خارجہ نے غزہ میں بیت المقدس پر قابض
نومبر
استقامت بلاشبہ نابلس میں حملہ آوروں کے جرائم کا جواب دے گا
🗓️ 23 فروری 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکریٹری جنرل زیاد النخالہ نے
فروری
سعودی عرب سے امریکی فوج کا انخلا کا منصوبہ؛یمن کا خوف یا ریاض کو سزا؟
🗓️ 10 ستمبر 2021سچ خبریں:ایک یمنی نیوز سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ سعودی
ستمبر