?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ایک ڈیڑھ دن میں آئی ایم ایف پروگرام بحال ہوجائے گا،آئی ایم ایف کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے پر کوئی اعتراض نہیں ہے، ٹیکس پرغریب طبقے کو ریلیف دیا جائے گا۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی پر پوری امید ہے، امید ہے آئی ایم ایف پروگرام ایک آدھ دن میں بحال ہوجائے گا، آئی ایم ایف کو ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
آئی ایم ایف کو 12لاکھ آمدن پر انکم ٹیکس چھوٹ پر کوئی اعتراض نہیں ہے، سالانہ 12لاکھ آمدن پر انکم ٹیکس چھوٹ برقرار رہے گی،مصاحب ثروت لوگوں پر ٹیکس لگے گا جبکہ غریب طبقے کو ریلیف دیا جائے گا۔
دوسری جانب انٹرنیشنل پریس ایجنسی کے مطابق وفاقی حکومت بجٹ پیش کیئے جانے کے ایک ہفتہ بعد بھی فنانس بل پیش کرنے میں ناکام ہے جو عمومی طورپر بجٹ کے فوری بعد یا دوسرے دن پیش کردیا جاتا ہے۔
دوسری جانب انٹرنیشنل پریس ایجنسی کے مطابق وفاقی حکومت بجٹ پیش کیئے جانے کے ایک ہفتہ بعد بھی فنانس بل پیش کرنے میں ناکام ہے جو عمومی طورپر بجٹ کے فوری بعد یا دوسرے دن پیش کردیا جاتا ہے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی جانب سے تحفظات کے بعد فنانس بل 2022 میں ترامیم پر غور شروع کردیا جس کے بعد فنانس بل قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کردیا جائے گا. ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے تنخواہ دارطبقے کو47ارب کے ریلیف پر تحفظات کااظہار کیا ہے۔
آئی ایم ایف کی جانب سے بجٹ کو قرض پروگرام کے مقاصد کے مطابق بنانے جبکہ پرسنل انکم ٹیکس میں اصلاحات پرزور دیا گیا ہے ایف بی آرحکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے تحفظات کے بعد تنخواہ دار طبقے کو 47ارب روپے کے ریلیف میں کمی کاامکان ہے. ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے درمیان ٹیکس ریونیو بڑھانے اور اخراجات میں کمی کیلئے مزید بات چیت متوقع ہے جبکہ فنانس بل2022 میں ترامیم جلد پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے لیے وقت محدود ہے:امریکہ کا انتباہ
?️ 30 اپریل 2025سچ خبریں:اقوام متحدہ میں امریکی سفیر ڈورٹی شیا نے کہا کہ ایران
اپریل
پی ٹی اے کو فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی سے متعلق 5 بولیاں موصول
?️ 3 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی اے کو ملک میں 5 جی
ستمبر
اسٹیبلشمنٹ نے نیوٹرل رہنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن سیاستدانوں نے یہ سنہری موقع گنوا دیا، بلاول
?️ 21 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے
جنوری
اوورسیز پاکستانیوں سے ایک بار پھر مطالبہ کرتا ہوں کہ ترسیلات زر کا بائیکاٹ جاری رکھیں
?️ 26 جنوری 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) عمران خان کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں سے
جنوری
پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کردی
?️ 13 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے شوکاز نوٹس کا
جولائی
مغرب یوکرین میں تنازعہ جاری رکھنے کی کوشش کر رہا ہے: ماسکو
?️ 27 جون 2022سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروا نے کہا
جون
شام کے صدارتی انتخابات میں بشار الاسد کی بھاری ووٹوں سے جیت،مغربی ممالک سیخ پا
?️ 28 مئی 2021سچ خبریں:بشار الاسد نے 95.1 فیصد ووٹوں کے ساتھ شامی صدارتی انتخابات
مئی
ٹرمپ کے ایلچی: احمد الشرع کے مقاصد امریکی مفادات کے مطابق ہیں
?️ 2 اگست 2025سچ خبریں: شام اور لبنان کے لیے ٹرمپ کے ایلچی ٹام بیرک
اگست