کورونا وائرس: مزید 114 افراد جان کی بازی ہار گئے

پاکستان: کورنا وائرس سے مزید  53 مریض انتقال کر گئے

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)ملک بھر میں کورونا کی صورتحال کا اگر جائزہ لیا جائے تو اموات اور کیسز میں اضافہ ہی نظر آ رہا ہےاس دوران نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنےبتایا ہے کہ 1 روز میں مزید 114 افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے جبکہ 43 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔

اتوار کو این سی او نے بتایا ہے کہ 24  گھنٹوں میں 5 ہزار 50 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔کرونا کیسز کی مثبت شرح 10.96 فیصد ہے۔پاکستان میں کرونا سےمجموعی اموات کی تعداد 15 ہزار 443 ہو گئی ہے۔سب سے زیادہ پنجاب میں 64 اموات، خیبرپختونخوا میں 32 اموات ہوئیں۔ سندھ 6،اسلام آباد 6،آزاد کشمیرمیں 4 اور بلوچستان میں 2 مریضوں کا کرونا وائرس کے باعث انتقال ہوا۔

این سی او سی کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 66 ٹیسٹ کئےگئے۔ملک میں کرونا کےفعال کیسزکی تعداد 73 ہزار 875 ہے۔کرونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 31 ہزار 700 ہے جب کہ مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 21 ہزار18 ہوگئی ہے۔پاکستان کے 630 اسپتالوں میں 4 ہزار 920 مریض کرونا وائرس کے باعث زیر علاج ہیں۔ ملتان میں 81 فیصد، لاہور 79، گجرانوالہ 88 اور اسلام آباد میں 57 فیصد وینٹیلیٹرز بھرچکے ہیں۔

دوسری جانب کورونا کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر پنجاب حکومت نے رمضان المبارک 1442 ہجری کے لیے نئے ایس او پیز جاری کردیے۔ رپورٹ کے مطابق سیکریٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہلیتھ کیئر نے رمضان المبارک  میں مختلف پابندیاں عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔نوٹٰ فکیشن میں کہا گیا ہے کہ 60 سال سے کم عمر نمازیوں کو ایس او پیز کے ساتھ مساجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ کم عمر بچوں کے مسجد جانے پر پابندی ہوگی۔

مشہور خبریں۔

UNRWA کے ساتھ صیہونیوں کا سلوک

?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے دعوؤں اور الزامات سے بھری ایک معلوماتی

صدر مملکت کا بینک الفلاح کو فراڈ سے متاثرہ شہریوں کو 19 لاکھ روپے واپس کرنے کا حکم

?️ 22 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بینک الفلاح کو

جس کو مذاکرات کرنے ہیں کریں، ہم کسی کے پاس نہیں جائیں گے، عمر ایوب

?️ 19 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے دعویٰ

پنجاب کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا،ابھی وزیراعلی پنجاب کی تبدیلی زیرغور نہیں۔معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل

?️ 10 مارچ 2022لاہور(سچ خبریں) ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ ابھی وزیراعلی پنجاب کی تبدیلی زیرغور نہیں۔شہباز

ٹرمپ کے غیر مستحکم رویے پر ہیریس کی تنقید

?️ 17 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایک بیان میں، کملا ہیرس کی مہم نے بلومبرگ نیٹ

وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی

?️ 10 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ

فوجی طاقت کو جدید بنانے کے راستے پر یورپ کے بھاری اخراجات

?️ 18 مئی 2025سچ خبریں: جرمن ریڈیو نے بعض یورپی ممالک کے اپنی فوجی طاقت

کینیڈا کے مسلم گھرانے پر حملہ کے سلسلہ میں اس ملک کے وزیر اعظم کا رد عمل

?️ 9 جون 2021سچ خبریں:کینیڈا کے شہرلندن اونٹاریو میں ایک مسلمان کنبے پر وحشیانہ حملے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے