?️
اسلام آباد ( سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتیں جاری ہیں پاکستان میں آج مزید 119 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 18 ہزار 429 ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 587 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، مثبت کیسز کی شرح 9.17 فیصد کے ساتھ اس دوران ملک بھر میں مزید 4 ہزار 113 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 84 ہزار 480 ہوچکی ہے ، جن میں سے 5 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اس وقت تک کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 841,636 ہوچکی ہے ، جن میں سے اب تک صوبہ سندھ میں 2 لاکھ87 ہزار 643 کورونا مریض شامل ہیں۔
صوبہ پنجاب میں کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 616 ہوچکی ہے ، جب کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں یہ تعداد ایک لاکھ 21 ہزار 099 ہوچکی ہے ، اس کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی کورونا مریضوں کی تعداد 76 ہزار 696 ہے ، صوبہ بلوچستان میں 22 ہزار 776 کورونا مریض رپورٹ ہوچکے ہیں ، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 17 ہزار 465 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 341 ہوچکی ہے۔
این سی او سی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 119 افراد جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 18 ہزار 429 ہوگئی ہے ، کورونا کے سبب پاکستان میں سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں جہاں اب تک 8 ہزار 683 افراد عالمی وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
صوبہ سندھ میں یہ تعداد 4 ہزار 678 ہے ، صوبہ خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 423 افراد کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 693 مریضوں کا کورونا سے انتقال ہوا جب کہ گلگت بلتستان میں 107، صوبہ بلوچستان میں 239 اور آزاد کشمیر میں 487 افراد عالمی وباء سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
صہیونی وزیراعظم کو جان سے مارنے کی دھمکیاں
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں: اسرائیلی پولیس نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ
اگست
بمباری کے باوجود فلسطینی غزہ کیوں نہیں چھوڑ رہے ہیں؟ امریکی اخبار کی زبانی
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: ایک امریکی اخبار نے غزہ کی پٹی کے شمال میں
نومبر
برازیلی صدر کے صیہونی مخالف بیان پر نیتن یاہو کا ردعمل
?️ 20 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم نے غزہ کی پٹی پر اس حکومت
فروری
میکسیکو کے صحافی کی مشتبہ موت
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:میکسیکو کے خبر رساں ذرائع نے اس ملک میں صحافت کے
اگست
پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدوں پر دستخط ہوئے
?️ 31 جولائی 2025پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدوں پر دستخط ہوئے پاکستان اور
جولائی
آم کی تازگی معلوم کرنے کا آسان طریقہ سامنے آگیا
?️ 10 مارچ 2021ٹوکیو(سچ خبریں) پھلوں کی تازگی معلوم کرنا ایک حد تک کافی مشکل
مارچ
بیانیے کے ذریعے انتخابات سے پہلے ہی اداروں کو متنازع بنایا جا رہا ہے، راجا پرویز اشرف
?️ 3 دسمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز
دسمبر
موجودہ روسی اقتصاد پیوٹن کی توقع کے مطابق
?️ 10 جولائی 2023سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اس ملک کے وزیر اعظم میخائل
جولائی