کورونا بندشیں برقرار رہیں گی: وزیر اعلیٰ سندھ

کورونا : سندھ حکومت کا  پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

?️

کراچی(سچ خبریں)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدات کورونا وائرس کے صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں صوبے میں نرمی کرنا مشکل ہوتا ہوا لگ رہا ہے۔ندھ ٹاسک فورس کی جانب سے صوبہ سندھ میں اس وقت جو بندشیں ہیں انہیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں صوبائی وزراء، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، کور فائیو، رینجرز اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر سندھ میں کورونا وائرس کیسز کی شرح کم ہوئی تو نرمی کی جائے گی اور اگر کیسز بڑھ گئے تو مزید سختی کرنا پڑے گی۔

اجلاس میں طے پایا ہے کہ ہفتہ کو ٹاسک فورس کا دوبارہ اجلاس ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ نے ٹاسک فورس کے ممبران کو ہدایت کی ہے کہ صورتحال کا جائزہ لے کر مزید اقدامات کے لیے اپنی تجاویز دیں،  ڈبلیو ایچ او کے نمائندے بھی ہفتہ کے دن اجلاس میں اپنی سفارشات دیں گے۔

دوسری جانب آج ہونے والے اجلاس کے دوران ٹاسک فورس کے ممبران اور ماہرین کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کو موجودہ بندش کو جاری رکھنے کا مشورہ دیا گا ہے۔ٹاسک فورس کی جانب سے مشورہ دیا گیا ہے کہ ہو سکے تو مزید سخت فیصلے کریں۔اس دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں صوبے میں نرمی کرنا مشکل ہوتا ہوا لگ رہا ہے۔

 

وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ  کل 20421 ریکارڈ ٹیسٹ کیے گئے جس میں 9000 صرف کراچی کے تھے، 20421 ٹیسٹ کے نتائج میں 2076 کیسز آئے جو 10.2 فیصد ہے،  کراچی میں 16.82 فیصد کیسز آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عید الفطر 13 مئی کو ہوئی اس دن صوبے میں 1232 کیسز تھے، عید کے بعد 19 مئی کو 2076 کیسز آئے جو 10.2 فیصد ہیں، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سندھ میں کیسز بڑھ رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

مغربی کنارے میں صیہونی فوجیوں پر فلسطینیوں کا حملہ

?️ 27 دسمبر 2022سچ خبریں:       آرین الاسود استقامتی گروپ نے اعلان کیا ہے

عمران خان کی رہائی سے پاک امریکہ تعلقات بہتر ہونے کے امکان

?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں: افغانستان کے لیے امریکہ کے سابق خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد

فضل الرحمان کو فنڈنگ کا حساب کتاب دینا پڑے گا: وزیراعظم

?️ 29 جنوری 2021فضل الرحمان کو فنڈنگ کا حساب کتاب دینا پڑے گا: وزیراعظم اسلام

اسرائیل پر فتح ایران کے ہاتھوں ہوگی: عمان کے مفتی اعظم

?️ 14 جون 2025سچ خبریں: عمان کے مفتی اعظم شیخ احمد بن حمد الخلیلی نے

بحرین کا فلسطینی بچوں کے قاتل کو خوش آمدید کہنا فلسطینی عوام کی پیٹھ میں خنجر مارنا ہے:فلسطینی مزاحمتی تحریک

?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:اسرائیلی وزیر جنگ کے بحرین کے اچانک دورے پر ردعمل ظاہر

عراق میں دہشتگردوں کے نئے ہتھکنڈے

?️ 18 جولائی 2021سچ خبریں:عراقی سکیورٹی کے ایک ماہر نے ان حربوں سے متنبہ کیا

یوکرین کیسے روس کی جاسوسی کرتا ہے؟

?️ 18 جولائی 2023سچ خبریں: روسی فیڈرل سکیورٹی سروس (ایف ایس بی) نے منگل (آج)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے