کورونا:سندھ حکومت کا دفاتر اور تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

کورونا : سندھ حکومت کا  پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

?️

کراچی(سچ خبریں) کورونا وائرس سے متعلق صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ میں تعلیمی ادارے، سرکاری دفاتر اور انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیرا علی سندھ مراد علی شاہ کی صدارت کورونا ٹاسک فورس کااجلاس ہوا، جس میں وزیر صحت ، وزیر تعلیم ، وزیر اطلاعات سمیت دیگر وزرا نے شرکت کیاجلاس میں سرکاری دفاتر، تعلیمی اداروں سمیت  انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرہ پیچوہو نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں 664 آئی سی یو بستروینٹ کے ساتھ ہیں اور کورونا وائرس کے 47 مریض وینٹی لیٹرز پرہیں جبکہ سندھ میں 453 بستروینٹ کے ساتھ خالی ہیں اور ڈاؤ اسپتال اوجھا،ٹراما سینٹر اور گمبٹ اسپتال کے اپنے آکسیجن پلانٹ ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کورونا کی صورتحال کےپیش نظر سندھ میں سرکاری دفاتر، اسکول اور کالجز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ تمام آفس اسٹاف گھروں سے کام کرینگے، سیکریٹریز اپنے ضروری اسٹاف کو بلائیں گے۔

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کورونا پھیلاؤ کے باعث تمام اسکول ، کالج،جامعات بند رہیں گی اور سندھ میں29اپریل سےانٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ بندکردی جائےگی۔

 

مشہور خبریں۔

متنازع ٹوئٹس کیس میں گرفتار اعظم سواتی سندھ سے اسلام آباد منتقل

?️ 15 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سندھ کے پراسیکیوٹر جنرل فیض ایچ شاہ نے

امریکی وزیر دفاع کا دورہ یوکرین

?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ کے تنازعات کو دیکھتے ہوئے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن

رانا ثنا اللہ کا 17 مئی کے بعد عمران خان کی دوبارہ گرفتاری کا عندیہ

?️ 13 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے 17 مئی یا

فلسطینی جوانوں کا آئیڈیل کون؟

?️ 20 جون 2023سچ خبریں:مغربی کنارے میں گزشتہ روز جنین کے علاقے میں فلسطینیوں اور

مغربی کنارے میں صیہونیوں کے ہاتھوں وسیع پیمانے پر فلسطینیوں کی گرفتاریاں

?️ 2 مارچ 2021سچ خبریں:اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے گذشتہ رات سے آج صبح ، منگل

تہران سربراہی اجلاس نے نیٹو کے درمیان فرق کو ظاہر کیا: اسپوٹنک

?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں:   روسی ریڈیو اسپوٹنک نے تجزیہ کاروں کے حوالے سے خبر

ملک میں کورونا کے وار جاری، مزید 69 افراد جان کی بازی ہار گئے

?️ 29 اگست 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) عالمی وباء کورونا وائرس کے وار

ہمارا مقصد صارفین کو سستی بجلی فراہم کرنا ہے:وزیر اعظم

?️ 7 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے