عمران خان سیاست دان ہیں وہ سب جانتے ہیں:آرمی چیف

?️

لاہور(سچ خبریں)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 2ہ سے 25 صحافیوں سے ایک افطار ڈنر میں ملاقات میں ملاقات کی یہ ملاقات تقریبا سات گھنٹے تک جاری رہی اس ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ عمران خان سیاست دان ہیں وہ سب جانتے ہیں۔

اگر ہم نے زبردستی فیصلے کروانے ہوتے تو عثمان بزدار کو تبدیل کروا دیتے لیکن ہم ایسا نہیں کروا سکے۔رؤف کلاسرا نے مزید کہا کہ آرمی چیف نے کہا کہ عمران خان سیاست دان ہیں،بطور سیاستدان وہ بہت ساری چیزیں سمجھتے ہیں،عمران خان کو انڈر اسٹیمیٹ نہ کریں کہ ہم جو چاہے ان سے کروا لیں ایسا نہیں ہوتا۔

ہم جو بھی کام کرتے تھے وہ عمران خان نے نواز شریف ان سے پوچھ کر کیا کرتے تھے اور اس میں ان کی مرضی شامل ہوتی تھی۔

انہوں نے ہلکے پھلکے انداز میں کہا کہ حکومت کو سوٹ کرتا ہے کہ فوج اور اپوزیشن میں تعلقات تھوڑے خراب رہیں کیونکہ ایسے میں حکومت مضبوط رہتی ہے۔لیکن جب کوئی معاملہ خراب ہو تو ہماری طرف اشارہ کیا جاتا ہے کہ یہ کام ہم نے کیا ہے۔آرمی چیف نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ ویسے تو قانون کی پاسداری کی بات کرتا ہے لیکن نواز شریف کے معاملے میں وہ ایسا نہیں کر رہا۔

ایک طرف ہمیں بتایا جاتا ہے کہ برطانیہ میں قانون کے خلاف کوئی کام نہیں ہوتا لیکن نواز شریف کے معاملے میں ایسا نہیں ہے۔ جب کہ شہباز شریف کی رہائی کی بات ہوئی تو آرمی چیف نے دلچسپ انداز میں کہا کہ یہ بھی ہم پر ڈال دیں۔آرمی چیف نے کہا کہ جب بھی پاکستان میں کچھ ایسا ہو یا کسی سیاستدان کی رہائی ہو تو ہمارے کھاتے میں ڈال دی جاتی ہے۔جس سے فوج کی مفاہمت کی پالیسی قرار دیا جاتا ہے۔

مشہور خبریں۔

طالبان کا تہران کے اتحاد پر مبنی موقف کا خیر مقدم

?️ 26 اکتوبر 2021سچ خبریں:طالبان کے ترجمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ

پولیس اصلاحات کیلئے 3 ماہ کی ڈیڈ لائن، ہر شہری کو سر کہا جائے۔ مریم نواز

?️ 15 فروری 2026لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیس اصلاحات کے

Cafe in North Jakarta introduces an unique birthday cake

?️ 21 جولائی 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی سائفر آڈیو لیک معاملے پر طلبی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

?️ 6 دسمبر 2022لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)

تحریک انصاف کے ناراض اراکین کی بزدار سے ملاقات،بھرپور اعتماد کا اظہار

?️ 13 مارچ 2022لاہور ( سچ خبریں ) پاکستان تحریک انصاف سے ناراض ہوکر بننے والے جہانگیر

تل ابیب کے قلب پر یمنی میزائل حملہ؛ صیہونی ذرائع کی تصدیق

?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی ذرائع کی تصدیق نے تصدیق کی ہے کہ یمن کی

استنبول، مہنگائی اور غربت کا شہر

?️ 22 جنوری 2023سچ خبریں:خوبصورت اور دلکش شہر استنبول کا دوسرا رخ غربت اور ایک

بھارت فوجی طاقت کے ذریعے یا ترقی کے نام پرکشمیریوں کو خاموش نہیں کرا سکتا: حریت رہنما

?️ 15 جنوری 2025سرینگر: (سچ خبریں) حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے کہاہے کہ جموں و

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے