?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیس اصلاحات کے لیے 3 ماہ کی ٹائم لائن مقرر کرتے ہوئے جامع پلان طلب کرلیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں تھانوں کے باہر شکایات کے ازالے کے لیے پینک بٹن نصب کرنے، انوسٹی گیشن کی ویڈیو و آڈیو ریکارڈنگ اور ایف آئی آر کی آن لائن ٹریکنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ صوبہ بھر میں 14 ہزار باڈی کیم اور 700 پینک بٹن لگائے جائیں گے جبکہ ہر تھانے کے 10 اہلکاروں کو باڈی کیم فراہم کیے جائیں گے، گمشدہ شناختی کارڈ اور کاغذات کی ایف آئی آر بھی آن لائن درج ہوسکے گی۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ہر شہری کو ‘سر’ کہہ کر مخاطب کیا جائے اور ناکوں پر بدتمیزی کا کلچر ختم کیا جائے، چھوٹی شکایات 2 سے 3 گھنٹوں میں حل کرنے، افسران کو عوامی فیڈ بیک لینے اور ٹریفک کو لین میں چلانے کی بھی ہدایت دی گئی، ٹریفک پولیس ون ایپ اور سیف سٹی مانیٹرنگ ایپ کا آغاز بھی کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں مجموعی جرائم میں 48 فیصد اور بڑے جرائم میں 80 فیصد تک کمی آئی ہے جبکہ 80 منٹ کے رسپانس ٹائم سے منفی فیڈ بیک کم ہوا، ہر سال ایک کروڑ 68 لاکھ افراد تھانوں کا رخ کرتے ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پولیس سے صرف مجرموں کو ڈرنا چاہئے، عوام کو نہیں، بچوں اور خواتین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور عوام سے زیادہ کوئی وی آئی پی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب تمام ڈی پی اوز کے ساتھ آن لائن میٹنگ کریں، ہمارے ملک میں پولیس عوام کو اوئے کہہ کربلاتی ہے، دوسرے ممالک میں عوام کو سر کہہ کر بلایا جاتا ہے، جو ہوگیا سو ہوگیا، اب جو کرپشن یا رشوت لے گا اس کے خلاف ایکشن ہوگا، اپنی غلطی کو چھپانے سے ہم غلطیوں کو درست نہیں کرسکتے۔


مشہور خبریں۔
عراقی کوآرڈینیشن فریم ورک نے کابینہ کے ارکان کی تیزی سے انتخاب کی ضرورت پر زور دیا
?️ 29 اپریل 2026سچ خبریں: عراقی شیعہ سیاسی گروپوں کے کوآرڈینیشن فریم ورک نے ایک
اپریل
رانا شمیم کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے دی وارننگ
?️ 7 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ
دسمبر
عراق کی کتائب حزب اللہ: ہماری جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی
?️ 17 جون 2026سچ خبریں: عراق کی مزاحمتی تنظیم "کتائب حزب اللہ” کے سیکریٹری جنرل
جون
امریکی اور برطانوی ہتھیاروں سے یمنیوں کو ہلاک کیا جا رہا ہے:آکسفیم
?️ 14 جنوری 2023سچ خبریں:آکسفیم نے اپنی نئی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ یمنی
جنوری
قومی ایئرلائن کی نجکاری کا عمل قانونی قرار، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست خارج کردی
?️ 29 اگست 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ قومی ایئرلائن
اگست
بیروت ایئرپورٹ پر ایرانی مسافروں کی غیرمعمولی تلاشی
?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں:لبنان کے سیکیورٹی حکام نے بیروت کے رفیق حریری ایئرپورٹ پر
جنوری
نیب کو ایک کاروائی میں اہم کامیابی ملی
?️ 25 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) نیب نے کارروائی کرتے ہوئے سابق میونسپل کمشنر کورنگی
جنوری
امریکی جنگ کے پاکستان پر اثرات؛ امیر جماعت اسلامی کی زبانی
?️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 2001ء
جولائی