?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے آزاد امیدوار عمر اسلم کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف مقدمے کی سماعت کے دوران کہا ہے کہ کوئی قانون کسی مفرور کو انتخابات لڑنے کے بنیادی حق سے نہیں روکتا۔
سماعت کے دوران جسٹس اطہر من اللہ نے واضح کیا الیکشن کمیشن عوام کو جواب دہ ہے اور عوام کو ہی فیصلہ کرنے دیں کہ کون کیا ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ بغیر قانون کسی کو الیکشن لڑنے کے بنیادی حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا، احتساب عوام کو کرنا ہے الیکشن کمیشن کو نہیں۔ وکیل الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ بیلیٹ پیپرز کا کام مکمل ہو چکا ہے۔
اس پر جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ عدالتی فیصلے پر عمل کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔
بعد ازاں سپریم کورٹ نے آزاد امیدوار عمر اسلم کو خوشاب سے انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی۔
علاوہ ازیں عدالت عظمیٰ نے آزاد امیدوار محمد عارف کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل خارج کردی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پی پی 19 سے آزاد امیدوار محمد عارف کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیل کو خارج کردیا۔
عدالت نے واضح کیا کہ درخواست گزار نے دو فوجداری مقدمات ہونے کے باجود ضمانت کے لیے رجوع نہیں کیا، درخواست گزار نے دونوں مقدمات کا کاغذات نامزدگی میں بھی ذکر نہیں کیا۔
سپریم کورٹ کا مزید کہنا تھا کہ ریٹرننگ افسر نے بیٹے کی لندن میں موجود جائیدادوں کا پوچھا اس کا بھی جواب نہیں دیا گیا۔
درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ریٹرننگ افسر نے ان کی نامزدگی پر اعتراض اٹھا کر کاغذات مسترد کردیے، درخواست گزار کے خلاف وارث خان تھانے میں دو ایف آئی آرز درج تھیں۔
اس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے ریمارکس دیے کہ دستاویزات تو پڑھ کر آئیں، کیس چلانا ہے تو سچ بتائیں۔
جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ جس شخص کے خلاف دو فوجداری ایف آئی آرز ہوئیں وہ پورے شہر بھر میں گھوم رہا ہے مگر ضمانت کے لیے ٹرائل کورٹ جانے میں آپ کو مسئلہ کیا تھا؟
چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کا مزید کہنا تھا کہ کل ہمارے پاس ایک کیس تھا، انہوں نے ضمانت لی تھی، آپ درخواست دیتے ہیں تو ہم فوراً سماعت کے لیے مقرر کرتے ہیں مگر تیاری تو کر کے آئیں۔
جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آپ نے کاغذات نامزدگی میں فوجداری مقدمات کا تذکرہ ہی نہیں کیا۔
اس پر وکیل عبدالرزاق نے بتایا کہ میں نے اپنے بیان حلفی میں دونوں مقدمات کا بتا دیا تھا۔
چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ آپ سچ بولنے کے لیے تیار نہیں تو ہم کیا کر سکتے ہیں؟
بعد ازاں عدالت نے ان کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست خارج کردی۔


مشہور خبریں۔
کورونا کی تشویشناک صورتحال، مزید 157 افراد جاں بحق
?️ 24 اپریل 2021اسلام آباد( سچ خبریں)ملک بھر میں کورونا کی تشویشناک صورتحال ہے اور
اپریل
کشمیریوں کی جدوجہد میں ہر ممکنہ معاونت جاری رکھیں گے: وزیر اعظم
?️ 5 اگست 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے
اگست
ایران کے خلاف جنگ میں تقریباً 400 امریکی فوجی زخمی؛ سینٹکام کا اعتراف
?️ 15 اپریل 2026سچ خبریں:امریکی سینٹکام کے مطابق ایران کے خلاف جنگ میں کم از
اپریل
سعودی عرب یمن میں تنازع ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے لیکن ایران نہیں: واشنگٹن
?️ 12 مئی 2022سچ خبریں: یمن کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی ٹموتھی لنڈرکنگ نے
مئی
صیہونی اہلکاروں میں جھڑپیں؛ جنگی کابینہ میں شدید تصادم
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: یديعوت احرونوت اخبار نے اعتراف کیا کہ صیہونی حکومت کے
جولائی
حزب اللہ کا اسرائیل سے انتقام کیسا ہوگا؟لبنانی وزیر خارجہ کی زبانی
?️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان کے وزیر خارجہ عبدالله بوحبیب نے سی این این
ستمبر
روس کا سلامتی کونسل سے اسرائیل کے لیے مطالبہ
?️ 18 اپریل 2024سچ خبریں: سلامتی کونسل میں روس کے نمائندے نے غزہ میں اسرائیل
اپریل
آئرلینڈ کا صیہونیوں کے خلاف اہم اعلان
?️ 27 ستمبر 2025سچ خبریں:آئرلینڈ کے وزیراعظم مائیکل مارٹن نے اقوامِ متحدہ میں خطاب کے
ستمبر