?️
پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے واضح کیا ہے کہ کرم گرینڈ جرگہ ختم نہیں ہوا، مزید مشاورت کے لیے ایک دن کا وقت مانگا ہے، جرگہ ٹوٹنے کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں، ایسی خبریں پھیلانا امن دشمنوں کی کارستانی ہوسکتی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق مشیر خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ کرم گرینڈ جرگہ ختم نہیں ہوا، مزید مشاورت کے لیے ایک دن کا وقت مانگا ہے، امن کو یقینی بنانے کے لیے سوشل میڈیا پر غیر ضروری پروپیگنڈے سے اجتناب کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ایک دن کا وقفہ اسلحہ جمع کرنے کے حوالے سے مشاورت کے لیے کیا گیا تھا، کابینہ کے فیصلے کے مطابق اسلحہ جمع کرانا اور بنکرز کا خاتمہ ناگزیر ہے، حکومت علاقے میں مستقل امن چاہتی ہے، جس کے لیے بنکرز کا خاتمہ اور علاقے کو اسلحہ سے پاک کرانا لازمی ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ حکومت کو روڈ کی بندش کے باعث علاقے میں عوامی مسائل کا بخوبی ادراک ہے، وزیراعلیٰ کے ہیلی کاپٹر میں ضروری ادویات علاقے میں پہنچائی جا رہی ہیں، زخمیوں کو بھی ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور پہنچایا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے محکمہ خوراک کو 2 ہزارمیٹرک ٹن گندم پہنچانے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے کہا کہ کرم کا مسئلہ 120 سال پرانا ہے، اس کے مستقل خاتمے میں وقت لگ سکتا ہے، وزیراعلیٰ کی کوششوں سے مسئلے کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، امید ہے چند دنوں میں مسئلہ ختم ہو جائے گا، علاقے میں مستقل امن قائم ہو جائے گا۔


مشہور خبریں۔
مائیکروفون جیسا صدر
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:مشہور امریکی اخبار کے چیف ایڈیٹر کا کہنا ہے کہ امریکی
جولائی
صیہونی تجزیہ کار: اسرائیل ایک عجیب بلیک ہول میں دھنسا جا رہا ہے
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: ایک صہیونی تجزیہ نگار نے ایک نوٹ میں کہا ہے
اگست
فردوس اعوان کی اپوزیشن پر تنقید، حکومت اکیلے مافیاز سے نہیں لڑ سکتی
?️ 14 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ڈاکٹر فردوس اعوان نے اپوزیشن کو ہدف تنقید
اپریل
اقوام متحدہ کی پابندیوں کا نظام تباہی کے دہانے پر:فارن پالیسی
?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:فارن پالیسی میگزین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پابندیوں
اکتوبر
دشمن کو گھٹنوں کے بل گرنا ہوگا
?️ 7 اگست 2023سچ خبریں:روسی سلامتی کونسل کے وائس چیئرمین دمتری میدویدیف نے یوکرین کے
اگست
اسرائیلی فوج نے "محمد سنوار” کو قتل کرنے کے لیے آپریشن کیا
?️ 14 مئی 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس میں یورپی
مئی
صنعا نے عرب لیگ کو تحلیل کرنے اور دوسری تنظیم قائم کرنے کی تجویز پیش کی
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں: یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے نائب وزیر خارجہ حسین
جنوری
روس کے خلاف امریکی سازش
?️ 29 جون 2023سچ خبریں: واشنگٹن میں روسی سفارت خانے نے یہ کہتے ہوئے کہ
جون