?️
کراچی (سچ خبریں) نیپرا نے کراچی کے صارفین کے لیے جولائی کے بل میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارج کی مد میں بجلی فی یونٹ 4 روپے 12 پیسے سستی کردی۔
نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کے لیے بجلی 4 روپے 12 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی اور یہ کمی جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔
نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کے صارفین کو ستمبر کے بلوں میں ریلیف ملے گا تاہم کمی کااطلاق کے-الیکڑک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔
اس سے قبل نیپرا نے گزشتہ ماہ کراچی کے صارفین کے لیے جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 11 روپے 10 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی تھی۔
نوٹی فیکیشن میں بتایا گیا تھا کہ کے-الیکٹرک کے صارفین سے اضافی وصولیاں اگست اور ستمبر میں بجلی کے بلوں میں کی جائیں گی۔
اس ضمن میں بتایا گیا تھا کہ اگست کے بلوں میں 3 روپے ایک پیسے فی یونٹ وصول کیے جائیں گے اور ستمبر میں 8 روپے 9 پیسے فی یونٹ وصول کیے جائیں گے۔
وفاقی حکومت نے اس سے قبل کراچی کے صافرین کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا تھا۔
بعد ازاں حکومت نے 200 سے 300 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ چارج میں چھوٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔
دو روز قبل وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا تھا کہ وزیر اعظم کے حکم پر بجلی کے بلوں پر فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم نہیں مؤخر کیے گئے ہیں تاہم ایک ماہ بعد بجلی کے نرخ اور مہنگائی میں کمی آنا شروع ہوجائے گی۔
یاد رہے کہ22 جولائی کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض کی قسط حاصل کرنے کے لیے نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف کی قیمت میں فی یونٹ 7 روپے 91 پیسے کا اضافہ کرنے کی حکومتی درخواست منظور کی تھی۔
نیپرا نے 20 جولائی کو 3 مراحل میں ملک بھر میں اوسط بیس ٹیرف میں تقریباً 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ اضافے کی حکومتی درخواست پر سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
اس سے قبل 4 جولائی کو نیپرا نے مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 9 روپے 42 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری بھی دی تھی۔


مشہور خبریں۔
کیا فرانس جنگ کی تیاری کر رہا ہے؟
?️ 24 نومبر 2025سچ خبریں: فرانسیسی مسلح افواج کے سربراہ جنرل فیبین مینڈن نے گزشتہ منگل
نومبر
کورونا کی تازہ صورتحال پر وفاقی کابینہ کا اظہار تشویش
?️ 13 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھرمیں کورونا وبا کی تیسری لہر کی ہلاکت
اپریل
کوٹری بیراج پر دباؤ، دیہات میں پانی داخل، چاول اور دوسری فصلیں تباہ
?️ 27 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد
ستمبر
غزہ میں صہیونی فوج کے لیے چیلنجنگ اور خطرناک علاقے
?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: عبرانی میڈیا کِپا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے
ستمبر
جرمن عوام کی صیہونی حکومت کی حمایت کی مخالفت
?️ 26 نومبر 2025سچ خبریں:جرمنی میں ہونے والے ایک سروے کے مطابق اس ملک کے82
نومبر
عمران خان کو قید کرنے سے کیا حاصل ہوا؟
?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: گذشتہ برس نو مئی کو سابق وزیر اعظم عمران خان
اگست
بین الاقوامی ادارے مقبوضہ کشمیر میں قتل عام کے خلاف نوٹس لیں
?️ 16 جولائی 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن
جولائی
لندن کے گرد و نواح میں پارلیمنٹ کے ضمنی انتخابات، کنزرویٹو پارٹی کو ذلت آمیز شکست کا سامنا
?️ 19 جون 2021لندن (سچ خبریں) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی نشست سے تھوڑی
جون