کراچی کے لیے بجلی سستی کر دی گئی

?️

کراچی (سچ خبریں) نیپرا  نے کراچی کے صارفین کے لیے جولائی کے بل میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارج کی مد میں بجلی فی یونٹ 4 روپے 12 پیسے سستی کردی۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کے لیے بجلی 4 روپے 12 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی اور یہ کمی جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کے صارفین کو ستمبر کے بلوں میں ریلیف ملے گا تاہم کمی کااطلاق کے-الیکڑک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

اس سے قبل نیپرا نے گزشتہ ماہ کراچی کے صارفین کے لیے جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 11 روپے 10 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی تھی۔

نوٹی فیکیشن میں بتایا گیا تھا کہ کے-الیکٹرک کے صارفین سے اضافی وصولیاں اگست اور ستمبر میں بجلی کے بلوں میں کی جائیں گی۔

اس ضمن میں بتایا گیا تھا کہ اگست کے بلوں میں 3 روپے ایک پیسے فی یونٹ وصول کیے جائیں گے اور ستمبر میں 8 روپے 9 پیسے فی یونٹ وصول کیے جائیں گے۔

وفاقی حکومت نے اس سے قبل کراچی کے صافرین کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا تھا۔

بعد ازاں حکومت نے 200 سے 300 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ چارج میں چھوٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔

دو روز قبل وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا تھا کہ وزیر اعظم کے حکم پر بجلی کے بلوں پر فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم نہیں مؤخر کیے گئے ہیں تاہم ایک ماہ بعد بجلی کے نرخ اور مہنگائی میں کمی آنا شروع ہوجائے گی۔

یاد رہے کہ22 جولائی کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض کی قسط حاصل کرنے کے لیے نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف کی قیمت میں فی یونٹ 7 روپے 91 پیسے کا اضافہ کرنے کی حکومتی درخواست منظور کی تھی۔

نیپرا نے 20 جولائی کو 3 مراحل میں ملک بھر میں اوسط بیس ٹیرف میں تقریباً 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ اضافے کی حکومتی درخواست پر سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اس سے قبل 4 جولائی کو نیپرا نے مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 9 روپے 42 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری بھی دی تھی۔

مشہور خبریں۔

بائیڈن کی خارجہ پالیسی کا خلاصہ "کمزور”

?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:بائیڈن نے خارجہ پالیسی کے میدان میں بار بار کمزوری، شکوک

اسرائیل نے غزہ کی تمام یونیورسٹیوں پر بمباری کی 

?️ 21 جنوری 2024سچ خبریں:یورپی میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس واچ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی

بھارت طالبان کے ساتھ دوبارہ تعلقات استوار کرنے کا خواہاں؛ وجہ ؟

?️ 22 فروری 2025سچ خبریں: بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق بھارت افغانستان میں چین کے اثر

نگراں حکومت پنجاب کی مفت آٹا اسکیم میں توسیع، اضافی 35 ارب روپے کا اعلان

?️ 1 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف کی مفت آٹا اسکیم پر

تحریک لبیک پاکستان پر پابندیوں کا سلسلہ جاری رہے گا

?️ 14 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے

ہم نے یوکرین کو بہت سارے ہتھیار بھیجے ہیں:جرمنی

?️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:جرمن وزیر خارجہ نے بالٹک ریاستوں کے دورے کے دوران کہا

نیہا ککڑ کا خودکشی کے حوالے سے اہم انکشاف

?️ 28 جون 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کی مقبول ترین گلوکارہ نیہا ککڑ کے تلخ

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے سربراہان مملکت کی آمد کا سلسلہ جاری

?️ 15 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) شنگھائی تعاون تنظیم کا 23 واں سربراہی آج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے