?️
کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں خالی بلدیاتی نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری روز میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اپنے کاغذات جمع کرا دیے۔مرتضیٰ وہاب ضلع جنوبی میں یو سی 13 کی خالی نشست پر الیکشن لڑنے کے لیے کاغذات جمع کرائے۔
یاد رہے کہ بلدیاتی ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ 5 نومبر کو شیڈول ہے، متعلقہ نشست پیپلز پارٹی کے یو سی چیئرمین کے مستعفی ہونے پر خالی ہوئی تھی۔
مرتضیٰ وہاب نے 3 یوسیز سے ضمنی بلدیاتی انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے اور کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا جن لوگوں نے 70 75 سال کراچی کو خراب کیا ان سے سوال پوچھیں۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا ہائیڈرنٹس اور وال مین مافیا کے خلاف کارروائیاں چل رہی ہیں، میں سیاسی بغض رکھنے والا آدمی نہیں ہوں، حافظ نعیم میرے بڑے ہیں میں ان کا احترام کرتا ہوں، نعیم الرحمان کو ساتھ چلنے کی آفر بھی کی، سیاسی نکتہ چینی کو سائیڈ میں رکھیں، میرے لیے تمام چیئرمینز قابل احترام ہیں۔
مرتضی وہاب کا کہنا تھا پیپلز پارٹی چاہتی ہے الیکشن ہوں اور منصفانہ ہوں، جب ٹاؤن چیئرمینز سے ملتاہوں تو حافظ نعیم ناراض ہو جاتے ہیں، وقت ثابت کرے گا کہ کون کیا ہے اور کس کیپیسٹی میں ہے، بغض پیپلزپارٹی میں الزامات نہ لگائے جائیں۔
ان کا کہنا تھا حافظ نعیم تو پریس کانفرنسیں کر رہے تھے کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے، میری جماعت کے ایم سی کو میگا منصوبے دے کر گئی ہے، وزیراعلیٰ نے کے ایم سی پینشن کے لیے پیسے منظور کیے۔
مشہور خبریں۔
عراقی سرزمین پر بار بار حملوں سے ترکی کے مقاصد
?️ 23 اپریل 2022سچ خبریں: شمالی عراق پر ترکی کے حملوں کے ساتھ ساتھ متعدد
اپریل
نیتن یاہو پر انتخابات مؤخر کرنے کا الزام
?️ 21 ستمبر 2025نیتن یاہو پر انتخابات مؤخر کرنے کا الزام اسرائیل کے سابق وزیراعظم
ستمبر
حزب اللہ کی طرف سے حیفا پر بیلسٹک میزائل فائر
?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے اعتراف کیا کہ حزب اللہ کی جانب
ستمبر
غزہ میں اسرائیل کی حکمرانی خون کے ساتھ ہو گی: یوزگلانٹ
?️ 16 مئی 2024سچ خبریں: غاصب اسرائیل کے وزیر جنگ یوزگلانٹ نے ایک تقریر میں کہا
مئی
ایران-امریکہ مذاکرات کی تفصیلات؛سی این این کی زبانی
?️ 13 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی نیوز چینل سی این این کی رپورٹ کے مطابق،
اپریل
گلگت میں مسافر بس پر فائرنگ، 5 مسافروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق
?️ 25 مارچ 2021اسکردو(سچ خبریں) گلگت کے علاقے نلتر پائین میں نامعلوم افراد نے مسافر
مارچ
ہیرس کی ایران سے اپیل
?️ 28 اکتوبر 2024سچ خبریں:امریکی نائب صدر نے ایران پر صہیونی جارحیت کے حوالے سے
اکتوبر
مشہور روسی فلسفی کی بیٹی کے قتل کی تحقیقات کا آغاز
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:ماسکو یجن میں روسی تحقیقاتی کمیٹی نے مشہور روسی فلسفی الیگزینڈر
اگست