?️
کراچی(سچ خبریں) مذہبی جماعت کی جانب سے اشتعال انگیزی اور ہنگامہ آرائی میں 35 پولیس اہلکار زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جن میں ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر بھی شامل ہیں یہ اشتعال انگیزی کراچی میں شہر قائد میں کی گئی۔ حکام کے مطابق کارروائیوں کے دوران 183 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان کی اشتعال انگیزی اور ہنگامہ آرائی میں 35 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر بھی پرتشددواقعات کے زخمیوں میں شامل ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے مجموعی طور پر 16 مقدمات درج کرلیے اور کارروائیوں کے دوران 183 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس حکام نے کہا کراچی کےکسی مقام پر احتجاج یا ٹریفک بلاک نہیں ہے، تمام حساس مقامات پر پولیس کی نفری اسٹینڈ بائے پر موجود ہے۔حکام نے بتایا ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے زخمیوں کے لیے انعام کا اعلان کیا گیا ہے ، تمام زخمی اہلکاروں کو 10 ہزارنقداور تعریفی اسناد دی گئیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی، شہریوں کی حفاظت کے لیے پولیس ہر وقت موجود ہے۔یاد رہے گذشتہ روز محکمہ داخلہ سندھ نے قانون کی خلاف ورزی پر تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کراچی کے تین رہنماؤں کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔
محکمہ داخلہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ٹی ایل پی کے تین رہنماؤں کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی تھی، رہنما میں مولانا عباس قادری ، مولانا غوث بغدادی اور زین العابدین شامل تھے۔


مشہور خبریں۔
اماراتی عہدیدار کو صیہونی حکومت کے ساتھ گرمجوشی کے تعلقات پر فخر
?️ 18 فروری 2023سچ خبریں:ابوظہبی سرمایہ کاری کے دفتر کے سربراہ نے متحدہ عرب امارات
فروری
ایران اور پاکستان کے تعلقات ماضی میں کیسے رہے ہیں
?️ 19 جنوری 2024سچ خبریں: پاکستان کی وزارت خارجہ کے سابق سکریٹری نے نے کہا
جنوری
ورزش، مگرین کی شدت اور درد میں کمی لا سکتی ہے
?️ 27 فروری 2021واشنگٹن {سچ خبریں} آج کل اس بھاگ دوڑ کی زندگی میں ہر
فروری
ٹک ٹاک انسٹاگرام جیسی فوٹو ایپ لانچ کرنے کو تیار
?️ 12 اپریل 2024سچ خبریں: ٹک ٹاک ایک فوٹو شیئرنگ ایپ لانچ کرکے سوشل میڈیا
اپریل
ترکی روسی تیل کی خریداری بند کرنے کے لیے تیار ہے: ٹرمپ
?️ 26 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ترکی روس
ستمبر
IAEA کے بورڈ آف گورنرز کی جانب سے ایران مخالف قرارداد کی منظوری
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی ای ای اے) کے
جون
پاکستان، ایران، ترکی کے درمیان مال بردار ٹرین کا افتتاح
?️ 22 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے ایران کے
دسمبر
بائیڈن کا دورہ سعودی عرب ایک معما
?️ 16 جون 2022سچ خبریں:تقریباً ایک ماہ سے امریکی صدر جو بائیڈن کا سعودی عرب
جون