?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کراچی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے کارکن کو گرفتار کر لیا۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے کارکن محمد صدیق ولد ناصر الدین کو گرفتار کر لیا، ملزم فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہے۔
بیان میں مزید بتایا گیا کہ ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اکتوبر 2004 میں اس نے ساتھیوں سمیت بوہری فرقے سے تعلق رکھنے والے اپنے سیٹھ غلام مرتضیٰ کو تلخ کلامی کی وجہ سے پہلے اغوا اور پھر سفاکی سے گولیاں مار کر قتل کیا اور نیو کراچی کی حدود میں پھینک دیا، جس کا مقدمہ 2004 میں تھانہ نیو کراچی میں درج ہوا تھا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نے تفتیش کے دوران مزید انکشاف کیا کہ اس نے سال 2010 میں اپنے ساتھیوں سمیت اہل تشیع فرقے سے تعلق رکھنے والے 67 سالہ سید محمد ایوب نقوی کو اس وقت ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جو وہ اپنی کار میں گھر جا رہا تھا۔
ملزم نے بتایا کہ مقتول کی کتابوں کی دکان تھی، جسے ٹارگٹ کرنے کے بعد میرے گھر متعدد بار چھاپہ پڑا، گرفتاری کے ڈر سے میں حیدرآباد میں رپوش ہو گیا تھا، چند دن پہلے ہی واپس آیا ہوں۔
سی ٹی ڈی نے بتایا کہ مزید تفتیش جاری ہے، ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ 8 فروری کو بھی سی ٹی ڈی کراچی نے داعش کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیا تھا۔
سی ٹی ڈی کے دعوے کے مطابق گرفتار دہشت گرد افغانستان بھیجنے کے لیے کراچی سے ’عطیات جمع‘ کرنے میں ملوث تھا۔
محکمہ انسداد دہشت گردی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سی ٹی ڈی نے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں چھاپہ مارا اور عالمی دہشت گرد گروپ ’داعش‘ سے وابستہ ایک اہم کمانڈر کو حراست میں لے لیا تھا۔
سی ٹی ڈی نے گرفتار ملزم کی شناخت عبدالمالک نامی افغان شہری کی حیثیت سے کی تھی۔
مشہور خبریں۔
سیف علی خان گھر میں کیا کرتے ہیں؟ کرینہ کپور کا انکشاف
?️ 24 اگست 2023سچ خبریں: بالی وڈ کی سپر اسٹار اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا
اگست
سعودی عرب کے ساتھ کسی قسم کا معاہدہ نہیں ہوا، عرب امارات نے اہم بیان جاری کردیا
?️ 15 جولائی 2021دبئی (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب کے ساتھ کسی
جولائی
امریکہ کا افغانستان کے منجمد اثاثے جاری نہ کرنے کا اعلان
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن افغانستان کے ضبط
اگست
الیکشن کمیشن نے انتخابی نتائج کی تیزی سے ترسیل کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے مزین ’الیکشن سٹی‘ قائم کردیا
?️ 8 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 855
فروری
کشمیر سے متعلق بھارتی وزیراعظم کا بیان گمراہ کن ہے، ترجمان دفتر خارجہ
?️ 17 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کشمیر
مارچ
کورونا کے مریضوں کی تعداد میں 57 فیصد اضافہ:اسد عمر
?️ 30 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹس میں
اپریل
اب تک کی معلومات بظاہر یہ ہیں کہ ارشد شریف کو قتل کیا گیا،وزیر داخلہ
?️ 8 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے
نومبر
پرواز کے دوران اسرائیلی شہریوں کی مسافروں کے ساتھ بدسلوکی، 6 اسرائیلیوں کو گرفتار کرلیا گیا
?️ 16 اپریل 2021جرمنی (سچ خبریں) جرمنی میں پرواز کے دوران شراب کے نشے میں
اپریل