?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اہم انکشاف کیا ہے کہ کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایک بہت بڑے خطرناک گروہ کو گرفتار کیا گیا ہے جو کا مقصد ملک کو غیر مستحکم کرنا اور بڑے شہروں میں دہشت گردانہ کاروائیاں کرناتھا اس گروہ کا لاہور دھماکے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق سما ٹی وی کے پروگرام نیا دن میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بارے میں فی الوقت تفصیلات نہیں بتائی جاسکتی لیکن وہ بڑے شہروں میں اپنی طاقت دکھانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ سازشی گروہ کا تعلق لاہور دھماکے سے نہیں اور ساتھ ہی اس بات کی تصدیق کی کہ اس میں بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث تھی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کہ لاہور دھماکے میں ملوث اور سہولت کاری فراہم کرنے والے ایک ملزم کے سوا تمام افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 20 سال سے افغانستان میں امریکی جنگ جاری ہے ایسے میں پاکستانی ایجنسیاں بھی بہت متحرک رہی ہیں، سالہا سال سے تربیت یافتہ ہیں اور خاصہ تجربہ رکھتی ہیں۔
آزاد کشمیر کے انتخابات کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہاں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت بنے گی نہ تو وہاں پیپلز پارٹی کامیاب ہوسکتی ہے اور مسلم لیگ (ن) تو اس سے بھی کہیں پیچھے رہے گی۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان 2 جولائی کے بعد راولہ کوٹ ،میرپور اور مظفرآباد کے دورے پر جائیں گے اس دوران پی ٹی آئی کے انتخابی جلسوں سے اندازہ ہوجائے گا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں اور آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کی سیاست ختم ہوجائے گی۔
بلاول بھٹو کی جانب سے وزیراعظم کو سیکیورٹی رسک قرار دینے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں یہ بہت بڑا سانحہ ہے کہ سیاست دانوں کو اپنے لفظوں کی ذمہ داری کا احساس نہیں ہے۔
مشہور خبریں۔
صہیونی ویب سائٹس پر شہید قاسم سلیمانی کی تصویر
?️ 27 جولائی 2022سچ خبریں:ایک عراقی ہیکر گروپ نے صیہونی حکومت کی متعدد تجارتی ویب
جولائی
امریکی کانگریس نے اسرائیل پر تنقید کرنے والی رکن کے ساتھ کیا کیا؟
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان نے صیہونی حکومت پر تنقید اور فلسطین
نومبر
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی بھارت میں کیا ڈھونڈ رہے ہیں؟
?️ 27 جنوری 2023سچ خبریں:مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی گزشتہ روز اپنے بھارت کے دورہ
جنوری
قتل اور گولیاں؛ صہیونیوں کے جرائم کی عکاسی کا کفارہ
?️ 12 مئی 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کی جارحیت کی تاریخ قتل و غارت گری،
مئی
پاکستانی سفیر کی ہند کو جوہری جواب دینے کی دھمکی
?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: پاکستان کے روس میں سفیر محمد خالد جمالی نے خبردار کیا
مئی
کیا نیتن یاہو کینسر کا شکارہیں؟ عبرانی میڈیا کا سوال
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبار "اسرائیل ہیوم” نے آج کے شمارے میں انکشاف
مئی
عراقی پارلیمانی اتحاد کا حکومت سے سویڈن کے بارے میں مطالبہ
?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں: سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے ردعمل میں
جولائی
عراق شام سرحد پر مقاومت کے خلاف عظیم امریکی منصوبے کا انکشاف
?️ 8 مارچ 2022سچ خبریں: جمعرات کو عراقی فوج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف نے
مارچ